خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 723 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 723

خطبات طاہر جلد ۱۱ 723 خطه جمعه ۱۶ اکتوبر ۱۹۹۲ء اے غلامان محمد مصطفی ہے اس شان کے ساتھ عبادت کیا کرو کہ آپ کی پیار کی مسکراتی نظریں تم پر پڑیں۔( خطبه جمعه فرموده ۱۶ اکتو بر۱۹۹۲ء بمقام بیت السلام کینیڈا) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا۔اِنَّمَا يَعْمُرُ مَسْجِدَ اللهِ مَنْ آمَنَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَأَقَامَ الصَّلوةَ وَاتَى الزَّكوةَ وَلَمْ يَخْشَ إِلَّا اللَّهَ فَعَسَى أُولَيْكَ أَنْ يَكُونُوا مِنَ الْمُهْتَدِينَ (التوبة: ۱۸) پھر فرمایا:۔آج کا جمعہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ ایک غیر معمولی تاریخی جمعہ ہے اور آج وہ مبارک دن طلوع ہوا ہے جو جماعت احمد یہ عالمگیر کے لئے برکتوں پر برکتیں لے کے آیا ہے۔اور نُورٌ عَلَى نُورٍ (النور : ۳۶) کا منظر پیش کرتا ہے۔سب سے پہلی بات جو قابل ذکر ہے وہ یہ ہے کہ آج کینیڈا کی جماعت احمدیہ مسلمہ کے سالانہ جلسے کا افتتاح ایک ایسے روز ہو رہا ہے جب اس مسجد کا بھی افتتاح ہے اور جمعہ کے مبارک دن سے یہ افتتاح ہو رہا ہے اور یہ وہ مسجد ہے جو تمام امریکہ میں ، شمالی اور جنوبی امریکہ دونوں کو ملا کر نمازیوں کی گنجائش کے لحاظ سے سب سے وسیع مسجد ہے۔مسلمانوں میں جماعت احمد یہ تعداد کے لحاظ سے دیکھا جائے تو شاید سب سے چھوٹی جماعت ہو لیکن اللہ کی عبادت کرنے والوں کے لحاظ سے