خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 530
خطبات طاہر جلد ۱۱ 530 خطبہ جمعہ ۳۱؍ جولائی ۱۹۹۲ء ابھی کل ہی ٹیلیویژن پر ایک پروگرام کی جھلکی میں نے دیکھی یا پرسوں کی بات ہے اُس میں یہ پانی کی بحث چل رہی تھی۔ایک صاحب جو بڑی دیر کے بعد انگلستان تشریف لائے تھے ، میرے ملک کا تم نے کیا حال کر دیا ہے، مجھے تو وحشت ہونے لگی ہے، میں افریقہ کے ملک میں اتنی مدت رہ کے واپس آیا ہوں جس کا پانی تم گندہ کہتے ہو وہ تمہارے پانی سے بہتر ہے کیونکہ لندن میں جو پانی پینے کے لئے استعمال ہوتا ہے وہ وہی ہے جو ہماری گندگیوں کا پانی دوبارہ صاف کر کے پینے والے پانی میں ملا دیا جاتا ہے۔اُس نے اُس میئر کو کہا کہ مجھے تو وحشت ہونے لگی ہے۔میں بوتل کے پانی کے سوا جو سکاٹ لینڈ سے آتا ہے اور پانی تو استعمال ہی نہیں کر سکتا لیکن رونا تو یہ تھا کہ تم نے میرے ملک کا کیا بنا دیا ہے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے عادتیں غلط ہیں، بے پرواہی ہے رزق سے، پانی سے، خدا کی ہر نعمت سے اور پولوشن کی وجہ سے دنیا مصیبت میں مبتلا ہے لیکن کوئی ہوش نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ اسلام کی تعلیم آپ کو تمام عذاب سے بچا سکتی ہے، تمام مصیبتوں سے نجات بخشتی ہے غور تو کر کے دیکھیں کتنی عظیم اور کتنی تفصیلی تعلیم ہے، زندگی کے ہر گوشے پر نظر رکھتی ہے۔سوائے اس کے کہ کوئی اللہ کے نور سے کلام کر رہا ہو اس تفصیل سے انسان کی بہبود کی تعلیم نہیں دے سکتا۔پس آپ نے وہ نیک نمو نے یہاں لوگوں کو دکھانے ہیں خدا اور اُس کے رسول کی خاطر ، اپنی ریاء کی خاطر نہیں۔آپ صیقل ہو کے دنیا کے سامنے چمکیں گے تو اسلام چمکے گا، خدا اور خدا کے رسول کی شان بلند ہو گی۔اس نقطہ نظر سے آپ اپنا خیال رکھیں اور اپنے اخلاق کی تربیت کریں اور پھر یہ بھی دیکھیں کہ غلط جگہ پر کاریں پارک نہ کی جائیں جو رستوں کے حقوق کے خلاف بات ہے۔بعض دفعہ ہماری مسجد لندن کے ہمسایوں کو شکایت پیدا ہوتی ہے اور بڑی شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے۔لکھ کر بھیجتے ہیں کہ ہماری کار کے سامنے کوئی نمازی آنے والا کا ر اس طرح پارک کر گیا ہے کہ ہماری کار ہل نہیں سکتی۔ہمارے گیٹ کے سامنے اس طرح کا ر کھڑی کر گیا ہے کہ ہم اپنی کار خود اپنے گھر میں داخل نہیں کر سکتے۔اعلان کروانے پڑتے ہیں، کاروں کے نمبر بتانے پڑتے ہیں، پھر کوئی صاحب جاتے ہیں لیکن اُن کو ہوش کرنی چاہئے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جو رستے کے آداب ہمیں سکھائے ہیں یہ اُن کے خلاف ہے۔آپ کو ہمسائے کا بھی خیال رکھنا ہو گا ، اپنے دوسرے مسافر