خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 377
خطبات طاہر جلد ۱۱ 377 خطبه جمعه ۵/ جون ۱۹۹۲ء سپین اور روس میں وقف عارضی کرنے کی تحریک ( خطبه جمعه فرموده ۵/ جون ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔چند دن قبل میں فرانس اور سپین کے دورے سے واپس آیا ہوں اس سے پہلے دو خطبات میں جو دونوں ہی سپین میں دیئے تھے اس سفر سے متعلق میں کچھ باتیں بیان کر چکا ہوں لیکن مجھے معلوم ہوا ہے کہ چونکہ ریکارڈنگ خراب ہوئی تھی اس لئے ان خطبات کو Televise نہیں کیا جا سکا اور جس طرح پہلے کثرت سے احباب براہ راست استفادہ کر سکتے تھے اُس طرح استفادہ نہیں کر سکے اب میں آپ کے سامنے چند باتیں مختصر ارکھوں گا ان دو خطبات کے مضمون کو دہرانا تو یہاں ممکن نہیں ہے۔پہلی خوشکن بات جو آپ کے علم میں آنی چاہئے وہ یہ ہے کہ فرانس اور چین دونوں جماعتوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت نمایاں بیداری ہے اور دعوت الی اللہ کے کام میں وہ اس سے بہت زیادہ مستعد ہیں جیسا میں نے ان کو پہلے دیکھا تھا جس حالت میں ان کو میں نے گزشتہ سفر کے دوران پایا تھا اس سے کئی حصے آگے نکل چکے ہیں۔مردوں میں بھی عورتوں میں بھی اور بچوں میں بھی دعوت الی اللہ کا شوق پایا جاتا ہے اور اس کے نتیجہ میں نشو و نما کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔خدا کے فضل سے دونوں جگہ میرے جانے سے پہلے بھی مقامی لوگوں کی توجہ تھی مختلف ممالک سے آئے ہوئے مختلف علاقوں میں بسنے والوں کی توجہ تھی بیعتیں بھی ہو رہی تھیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے میرے جانے پر بھی غیر مسلموں کی طرف سے کافی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔مجالس میں آتے رہے ،سوال و جواب میں حصہ لیتے رہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے مجالس کے بعد بیعتیں بھی ہوتی رہیں۔فرانس میں جو سب سے