خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 376 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 376

خطبات طاہر جلدا 376 خطبه جمعه ۲۹ مئی ۱۹۹۲ء پھیرنے میں ناکام رہا۔یہ وہ صفات حسنہ ہیں جو آج بھی آپ کے اندر پیدا ہوں گی تو آج بھی ویسے ہی نتائج نکلیں گے جیسے کل نکلے تھے، جیسے آج نکلے ہیں، ویسے ہی نتائج پھر کل بھی نکلیں گے اور آئندہ آنے والی نسلیں آپ کو دعائیں دیں گی کہ جو انہیں تبلیغ کے اسلوب سکھائے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔خدا کرے کہ جب سپین میں آئندہ آؤں تو اس سے بھی بہت بہتر حالت ہو اور آپ کے نمونے بتا کر باقی دنیا کو بھی تبلیغ کی تحریک کروں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین