خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 348 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 348

خطبات طاہر جلدا 348 خطبه جمعه ۵ ارمئی ۱۹۹۲ء کچھ دیر میں اس نے اپنے رویہ کو تبدیل کیا پھر اس نے دلچسپی لینی شروع کی پھر وہ خدا کے فضل۔احمدی ہوا اور اس کے نتیجہ میں اب گاؤں گاؤں میں احمدیت پھیلنی شروع ہوگئی ہے ایسی ایک رپورٹ کچھ عرصہ ہوا انڈونیشیا سے بھی ملی کہ وہ صاحب جو ایک علاقہ کے چیف کہلاتے تھے بڑے معزز اور کافی وسیع طور پر لوگوں میں اثر رکھنے والے۔وہ پہلے احمدیت کی دشمنی میں اوّل اوّل تھے جب وہ احمدی ہوئے تو ان کا مشغلہ ہی یہ بن گیا کہ ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں جاتے ہیں اور وہاں اعلان کرتے ہیں کہ دیکھو تم نے مجھے کیسا پایا وہ جب ان کو بتاتے ہیں کہ ہاں تم ہمارے پیر تھے اور پیر تو کہتے ہیں کہ میں تو اب کسی اور کا مرید بن چکا ہوں۔میں تو اب پیر نہیں رہا اب بتاؤ تمہارا کیا خیال ہے تو پھر بعض دفعہ گاؤں والے جن میں شرافت ہے وہ کہتے ہیں تم ہمارے اب بھی پیر ہو جدھر تم نے قدم رکھا ہے وہیں ہمارا قدم پڑے گا اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس علاقہ میں جہاں پہلے احمدیت کا نشان بھی نہیں تھا وہاں کثرت سے جماعتیں بنی شروع ہو گئیں۔یہ ایک ملک کی بات نہیں ہر ملک پر یہ بات اسی طرح صادق آتی ہے۔یہاں بھی بہت سے ایسے نوجوان ہیں یا دوسری عمر کے لوگ ہیں جن کے اندر لیڈری کی صفات پائی جاتی ہیں ایسے ہیں جن کے اندر لیڈری کی صفات کے ساتھ اسلام دشمنی بھی پائی جاتی ہے اور وہ اسلام کی مخالفت میں یا حق کی مخالفت میں نمایاں طور پر جس رنگ میں بھی وہ کوشش کر سکتے ہیں وہ کرتے ہیں ان تک بھی پہنچنا چاہئے اور اس طرح پہنچنے کے بہت سے ذرائع ہیں۔فرانس کو پیش نظر رکھ کر جب میں بات کرتا ہوں تو مجھے معلوم ہے کہ آج یہاں جماعت بہت چھوٹی ہے اور ابھی تک فرانسیسی قوم تک ان کا رابطہ گہر انہیں ہوسکا۔نیچے آج تک فرانس میں جتنی بھی تبلیغ ہوئی ہے اکثر و بیشتر وہ غیر فرانسیسی کو ہی ہوئی ہے مثلا یہاں مرا کو سے آنے والے لوگ ہیں، یہاں افریقہ کے مختلف ممالک سے آکر بسنے والے لوگ ہیں، یہاں پاکستانی ہیں جہاں تک تبلیغ ہوئی ہے عام طور پر ان لوگوں میں ہوئی ہے اور فرانسیسی کی جب بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ وہ دنیا پرست ہیں، وہ دنیا دار ہیں، انہیں دین میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔جب بات کرتے ہیں تو وہ کورا سا جواب دے دیتا ہے۔میں آپ کو بتاتا ہوں کہ ہر قوم میں خدا تعالیٰ نے نیک فطرت لوگ رکھے ہوئے ہیں اور دشمنوں کی دشمنی کے بھیس میں بھی آپ کو بڑے نیک فطرت لوگ ملیں گے۔جو شاید مخالف دکھائی دیتے ہیں جب وہ نرم پڑتے ہیں تو ان کے اندر ایک حیرت انگیز انقلاب بر پا ہو جایا کرتا ہے۔