خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 762
خطبات طاہر جلد ۱۰ 762 خطبہ جمعہ ۲۰ ستمبر ۱۹۹۱ء کرشمے دکھائی دیتے ہیں جو انسان کی جادو گری سے پیدا نہیں ہو سکتے ، خدا کا کلام ہے ،اس میں عجیب شان ہے ، عجیب گہرائی ہے، عجیب صدق ہے۔اَلَا اِنَّهَا قُرْبَةً لَّهُمْ اور بعد میں دوسرا مضمون بھی بیان فرما دیا۔اللہ اس کے نتیجے میں سَيُدْخِلُهُمُ ضروران پر رحمتیں بھی نازل فرمائے گا یعنی جزاء تو ان کو مل گئی کہ قربت نصیب ہے تو ایسی باتیں کر رہے ہیں۔جو وہ چاہتے تھے وہ تو پورا ہو گیا لیکن اس کے سوا بھی خدا فرماتا ہے کہ سَید خِلُهُمُ اللهُ فِي رَحْمَتِهِ اللہ اس کے علاوہ بھی ان کو رحمتیں عطا فرمائے گا اِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ اللہ تعالٰی غَفُورٌ رَّحِيمٌ ہے یہاں سَيُدْخِلُهُمُ اللَّهُ فِي رَحْمَتِهِ سے مراد ہے کہ خدا کی رحمت ان کو ڈھانپ لے گی اس میں داخل ہو جائیں گے ان کے آگے پیچھے، دائیں بائیں، اوپر نیچے رحمت ہی رحمت ہوگی۔رحمت کا یہ پودا رحمت کا ماحول ان کے اوپر چھا جائے گا ان کو لپیٹ لے گا ان کا کوئی حصہ رحمت باری تعالیٰ سے باہر نہیں رہے گا۔اِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِیم اور ساتھ یہ بھی وعدہ فرما دیا کہ خدا تعالیٰ بہت بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔یہاں اس احتمال کا ذکر فرمایا گیا ہے کہ ایسے لوگ جو خدا کی راہ میں مالی قربانیاں کرتے ہیں اور اس پیار اور محبت کے انداز سے کرتے ہیں ان میں بسا اوقات بعض دوسری کمزوریاں بھی ہوتی ہیں لیکن مالی قربانی سے ان کی نوک پلک درست ہو جاتی ہے اور وہ بہت خوبصورت، بہت اعلیٰ کردار دکھانے والے بن جاتے ہیں لیکن بعض دوسری باتوں میں کوتاہیاں بھی ہو جاتی ہیں، غفلتیں ہو جاتی ہیں، بعض دفعہ گناہ سرزد ہو جاتے ہیں، استغفار کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے، پھر ٹھوکر کھاتے ہیں تو فرمایا ان لوگوں کے لئے میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ اِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔جب کسی کی ایک ادا پسند آ جائے تو اس کے بعض دوسرے نقائص سے انسان آنکھیں بند کر لیا کرتا ہے اور کسی کی کوئی ادا بہت پسند آجائے تو اتنا ہی زیادہ مغفرت کرنے والے کے دل میں ایک طلب پیدا ہو جاتی ہے۔پس یہ اس طلب کا ذکر ہے ورنہ اس سے پہلے بخشش مانگنے کا کوئی مضمون بیان نہیں فرمایا گیا تو یہ بات بھی آپ یا درکھیں کہ بعض نیکیوں میں غیر معمولی کمال حاصل کرنے کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کی ذات میں مغفرت عطا کرنے کی طلب پیدا ہوتی ہے اور بخشنے کی تمنا پیدا ہوتی ہے اور جہاں ہاتھ نہیں بھی پھیلا یا گیا وہاں ہی خدا نے خود ذکر فرما دیا کہ إِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِیم ان کو ہم یہ بھی بتا دیتے ہیں کہ اللہ بہت ہی مغفرت فرمانے والا اور بہت رحم