خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 283
خطبات طاہر جلد ۱۰ 283 خطبہ جمعہ ۵/ اپریل ۱۹۹۱ء جسے ہم نے اپنے جذبات اور اپنی امنگوں سے بھرنا ہے اور اپنے خیالات اس میں ڈال کر ان خیالات کو دعاؤں میں تبدیل کرنا ہے۔اس ضمن میں یا درکھنا چاہئے کہ جب ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ تو اس دعا کے دورخ ہیں۔ایک پہلے کی طرف اور ایک بعد کی طرف۔پہلے رخ کے لحاظ سے ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ اے خدا جس کا حسن سورۂ فاتحہ نے ہم پر ظاہر فرمایا ہے جس نے ہم کو چکا چوند کر دیا ہے ، ہماری نظروں کو چکا چوند کر دیا ہے اور ہمارے دل میں عشق کا شعلہ بھڑکا دیا ہے ہم تیری عبادت کرنا چاہتے ہیں اور صرف تیری عبادت کرنا چاہتے ہیں لیکن تیری مدد کے بغیر یہ مکن نہیں ہے پر وَايَّاكَ نَسْتَعِينُ ہم تجھ سے ہی مدد چاہتے ہیں کہ عبادت کا حق ادا کریں اور عبادت کے سب فیض پانے کے لئے بھی تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔یہ رخ تو پہلے کی طرف ہے۔سورۃ فاتحہ کا اعجاز ہے کہ اس نے اس دعا کو ایسے مرکز میں رکھا کہ دونوں طرف برابر چسپاں ہوتی ہے۔آئندہ کے لئے اس دعا کا مفہوم یہ بنتا ہے کہ اے خدا! ہم تیری عبادت کرتے ہیں اور اس معاملے میں تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ہمیں سیدھے راستے پر چلا کیونکہ اس راستے پر چلنا تیری مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے۔اس پہلو سے جب ہم اس مضمون کا مزید مطالعہ کریں گے تو یہ حقیقت ہم پر اور زیادہ واضح ہو جائے گا کہ اس دعا کی مدد کے بغیر الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیم پر چلنا ہرگز انسان کے بس کی بات نہیں۔پس ہم کیا دعا کرتے ہیں؟ اس پہلو سے میں آپ کو کچھ مزید باتیں قرآن کریم کے مطالعہ کی روشنی میں سمجھانا چاہتا ہوں۔یہ کہنا تو بہت آسان ہے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ نعمتیں مانگی جارہی ہیں اور اس میں کونسی مشکل بات ہے لیکن جو مشکل بات ہے وہ یہ ہے کہ نعمتیں نہیں مانگی جار ہیں بلکہ نعمتیں حاصل کرنے والوں کا راستہ مانگا جارہا ہے اس لئے یہ غلط نہی دل سے نکال دیں کہ گویا یہ دعا ہے کہ اے اللہ ! ہماری جھولی میں ساری نعمتیں ڈال دے یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی دعا کرے کہ اے خدا! میں تو ہاتھ پر ہاتھ دھر کے بیٹھا رہوں گا تو میری جھولی میں ہر قسم کے پھل ڈال دے۔یہ تو بہت آسان دعا ہے مگر جو دعا سکھائی گئی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اے خدا! میں پھل چاہتا ہوں لیکن اس طرح جس طرح تیرے محنت کرنے والے بندوں نے پھل حاصل کئے اس طرح پھل