خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 163 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 163

خطبات طاہر جلد اول 163 خطبه جمعه ۲۴ ستمبر ۱۹۸۲ء گا۔وہ کہتے ہیں کہ تین ایک ہے اور ایک تین ، خدا تعالیٰ جسمانی طور پر بچے پیدا کرتا ہے۔یہ ناممکن ہے۔کتنی بے ہودہ بات ہے۔لیکن مذہبی معاملات میں ان کی منطق کمزور پڑ جاتی ہے اور در حقیقت ان راستوں میں وہ کچھ بھی نہیں دیکھ سکتے۔لیکن جونہی ان کی بصارت مادیت پرستی کی طرف متوجہ ہوتی ہے ، وہ اتنی واضح اور طاقتور ہو جاتی ہے اتنی روشن کہ ہم انہیں تعجب سے دیکھتے ہیں۔کیسے وہ ان تمام چیزوں کا ادراک کر لیتے ہیں جب کہ ہم بھی اسی کائنات میں رہتے ہیں۔ہمارا بھی انہیں قوانین قدرت سے پالا پڑتا ہے۔مگر ہم ان نکات کو سمجھ نہیں سکتے جبکہ وہ سمجھ لیتے ہیں اور قدرت کے درست مطالعہ سے وہ ترقی کر جاتے ہیں۔چنانچہ ہماری یہ مشکل حضرت محمد مصطفی ﷺ نے حل فرما دی ہے اور اس کے حل ہونے سے ہماری امید بھی بندھائی ہے۔ہمارے اندر احساس کمتری پیدا ہونے کی بجائے کہ دنیا میں اور دانشمند لوگ بھی موجود ہیں ہمارے ایمان کو اس بات سے تقویت ملتی ہے کہ کس طرح آج سے چودہ سوسال قبل حضرت محمد مصطفی اللہ نے یہ سب دیکھ لیا تھا اور آپ نے ہمیں انذار فرمایا تھا کہ وہ مادی طور پر نہایت ترقی یافتہ ہو جائیں گے۔مگر اخلاقی اور مذہبی اقدار میں ان کی پیروی نہ کرنا نیز تمام اسلامی اقدار کے حوالہ سے کیونکہ یہاں وہ ایک اندھے کی طرح ہوں گے۔اگر تم نے ان کی پیروی کی تو تم بھی تباہ ہو جاؤ گے۔سیہ وہ پیغام ہے جو میں آپ پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ مغرب سے ہمارا مقابلہ اسی رنگ میں ہونا چاہئے۔آپ کیا عظیم الشان نبی تھے۔جہاں آپ کو خوبی نظر آئی آپ نے اسی طرح بیان فرما دی۔جہاں اچھی بات دیکھی بلا کم و کاست بیان فرمائی۔جہاں برائی دیکھی وہاں ہمیں اس برائی سے متنبہ فرما دیا۔اور ہمارا بھی یہی طریق ہونا چاہئے میرا مطلب ہے کہ ہم اپنے آقا سے علیحدہ کوئی راستہ نہیں چن سکتے۔لیکن یہاں (مغربی ممالک میں ) ہم غلطیاں کرتے ہیں۔میں ان لوگوں کی بات کر رہا ہوں جو مشرق سے آکر مغرب میں آباد ہو گئے ہیں اور انہوں نے حضرت محمد مصطفی ﷺ کا پیغام سمجھا ہی نہیں۔آپ نے ہمیں نصیحت فرمائی تھی کہ جہاں تک مادی دنیا کے امور کا تعلق ہے ہم ان سے سیکھ