خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 379 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 379

خطبات ناصر جلد نهم ۳۷۹ خطبه جمعه یکم جنوری ۱۹۸۲ء وقف جدید کے پچیسویں سال کا اعلان خطبه جمعه فرموده یکم جنوری ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔کھانسی ہو گئی ہے۔دعا کریں اللہ تعالیٰ فضل کرے۔آمین آج عیسوی کیلنڈر کا نیا سال شروع ہوتا ہے یعنی ۱۹۸۲ء کا یہ پہلا دن ہے اور جمعہ سے شروع ہو رہا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جمعہ بھی ہمارے لئے عید کا دن ہے۔خدا کرے کہ سارا سال ہی ہمارے لئے عید کا سماں رہے اور اللہ تعالیٰ کی رحمتیں عید کے سامان ہمارے لئے پیدا کرتی رہیں۔آپ سب کو اور جہاں جہاں احمدی ہیں انہیں اللہ تعالیٰ یہ نیا سال مبارک کرے اور ان سب کے لئے بھی برکتوں کے سامان پیدا کرے جو جمعہ کو عید کا دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق سمجھتے ہیں۔وقف جدید انجمن احمد یہ پاکستان کا سال یکم جنوری سے شروع ہوتا ہے اور جنوری کے پہلے جمعہ کے موقع پر میں نئے سال کا اعلان کرتا ہوں۔اتفاقاًیہ جمعہ سال کا پہلا دن بھی ہے۔یہ نیا سال جو ہے جہاں تک بالغانِ احمدیت کا سوال ہے، ہمارے مجاہدہ کا اس دائرہ میں پچیسواں سال ہے اور دفتر اطفال کا سترھواں سال۔بالغان کے پچیسویں اور اطفال کے سترھویں سال کے آغاز کا آج