خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 378 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 378

خطبات ناصر جلد نهم ۳۷۸ خطبه جمعه ۲۵/ دسمبر ۱۹۸۱ء اور اگر وہ آفتاب اور ماہتاب پر وارد ہوتیں تو وہ بھی تاریک ہو جاتے لیکن وہ ثابت قدم رہتا ہے اور وہ تمام سختیوں کو بڑی انشراح صدر سے برداشت کر لیتا ہے اور اگر وہ ہاونِ حوادث میں پیسا بھی جائے اور غبار سا کیا جائے تب بھی بغیر انِّی مَعَ اللہ کے اور کوئی آواز اس کے اندر سے نہیں آتی۔جب کسی کی حالت اس نوبت تک پہنچ جائے تو اس کا معاملہ اس عالم سے وراء لوراء ہو جاتا ہے اور ان تمام ہدایتوں اور مقامات عالیہ کو ظلی طور پر پالیتا ہے جو اس سے پہلے نبیوں اور رسولوں کو ملے تھے۔66 یہ وہ آئیڈیل، یہ وہ ارفع مقام ہے جس کی طرف جماعتِ احمدیہ کے ہر فرد کی حرکت ہے اور ہونی چاہیے اور رہنی چاہیے۔پس دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ، ہم سب کو تو فیق عطا کرے کہ وہ اس جلسہ پر بھی ایسی تربیت حاصل کر سکیں کہ اپنے عجز اور انکسار کے مقام کو پہچاننے والے ہوں اور خدا تعالیٰ کی عظمتوں اور رفعتوں اور اس کی بلندیوں کی معرفت اور عرفان رکھنے والے ہوں اور ایک مستقل حرکت ہر دوسری چیز کو بھول کے ہماری ، اپنے ربّ کریم کی طرف ہورہی ہو اور خدا کرے کہ ہماری کوشش کو وہ قبول کرنے والا ہو اور خدا کرے کہ اس کے نتیجہ میں وہ بے انتہا فضل ہم پر ، انفرادی طور پر بھی اور جماعتی طور پر بھی نازل کرنے والا ہو۔آمین روزنامه الفضل ربوه ۲۰ جنوری ۱۹۸۲ء صفحه ۲ تا ۴ )