خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 143 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 143

خطبات ناصر جلد نهم ۱۴۳ خطبہ جمعہ ۱۹ / جون ۱۹۸۱ء قرآن کریم کی روسے حقیقی مسلمان کون ہے؟ خطبه جمعه فرموده ۱۹ جون ۱۹۸۱ء بمقام مسجد احمد یہ۔اسلام آباد / تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔پچھلا ہفتہ چند دن بیماری میں گزرے اور آج بیماری کا اثر ، ضعف اور گرمی تکلیف دے رہے ہیں لیکن میں اس لئے آگیا کہ آج میں اس مضمون کو ختم کرنا چاہتا تھا جو میں نے شروع کیا ہوا ہے اور جس پر تمہیدی کئی خطبے میں دے چکا ہوں۔مضمون جو باقی رہ گیا ہے وہ خاصا لمبا ہے۔مختصر کروں گا خدا تعالیٰ مجھے توفیق دے کہ اس رنگ میں اختصار ہو کہ آپ اس کی روح کو سمجھ سکیں۔پہلی بات آج کے خطبہ میں یہ ہے کہ مسلمان کون ہے قرآن کریم کی رو سے؟ اس کے متعلق میں چند آیات پڑھوں گا اس وقت جو میں نے منتخب کی ہیں بہت سی آیات میں سے اور ایک Idea ( آئیڈیا) کے بعد دوسرا یعنی تسلسل آئے گا اور وہ ایک نتیجے پر پہنچ جائے گا۔اللہ تعالیٰ سورۃ الانعام میں فرماتا ہے۔فَمَنْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ للإسلام (الانعام : ۱۲۶) جسے اللہ ہدایت دینے کا ارادہ کرتا ہے اس کا سینہ اسلام کے لئے کھول دیتا ہے ، شرح صدر پیدا ہوتا ہے۔قرآن کریم کے محاورہ میں شرح صدر کا پیدا ہونا اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے جبر کرنا ایک چیز نہیں بلکہ متضاد ہیں۔دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔إِلَّا مَنْ أُكْرِهَ