خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 142
خطبات ناصر جلد نهم ۱۴۲ خطبه جمعه ۱۲ / جون ۱۹۸۱ء اور اس کے حسن کو اس کے پیار کو اس کی خیر خواہی کو اور بنی نوع انسان کے لئے محبت کو اور ہمدردی کو اور اس کے مفہوم میں جو قوت احسان ہے اس کے ذریعہ سے ساری دنیا کے دل خدا اور اس کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش کرنے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم کمزور ہو ، تم بے مایہ ہو تم دھتکارے ہوئے ہو دنیا کے۔ساری دنیا تمہارے خلاف اکٹھی ہو گئی ہے لیکن تم خدا تعالیٰ کی دوانگلیوں میں ایک ذرہ ناچیز ہو۔اور خدا تعالیٰ نے یہ اعلان کیا ہے کہ تمہارے ذریعہ سے میں ساری دنیا میں اسلام کو غالب کروں گا۔تلوار کے ساتھ نہیں پیار اور محبت کے ساتھ اور ساری دنیا کے دل تمہارے ذریعہ سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کے لئے کھینچے جائیں گے اور نوع انسانی اُمت واحدہ بن جائے گی۔پورا یقین رکھو خدا تعالیٰ کے اعلان پر۔خدا تعالیٰ صادق الوعد ہے یہ نہیں کہ وہ وعدہ کرے اور جھٹلا دے اور اب تقریباً نوے سال گزر چکے ہیں ہماری زندگی کے اتنی عمر نوے سال ہم زبان کی ایذا ، وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوع (البقرۃ:۱۵۶) جو ہے وہ حالات دیکھتے چلے آرہے ہیں۔وہ اکیلا تھا جس نے کہا مجھے خدا نے کہا ہے وہ اسلام کو ساری دنیا میں پھیلائے گا وہ ایک سے ایک کروڑ سے بھی آگے نکل گیا۔اس لئے کہ کامل بھر وسہ اس نے کیا تھا۔اس نے خدا کو کہا تھا و گفی بِاللهِ وَكيْلاً اس نے کہا تھا اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ ایک بندے کے لئے خدا کا فی ہے اور کسی چیز کی ضرورت نہیں۔یہ ایک بنیادی حقیقت ہے۔ہاں جماعت احمدیہ کی زندگی کی اسے مت بھولیں۔اپنے بچوں کو بھی یاد کراتے رہیں جب تک یہ حقیقت جماعت احمدیہ کو یا در ہے گی اور ان کے اعمال میں سے اور ان کے افعال میں سے اور ان کے اقوال میں سے اتنا باہر نکلے گی جتنا ایک بھاری چشمے میں سے چشمے کے منہ سے ٹھنڈا اور صحت مند اور سکون پہنچانے والا بڑا ہی لذیذ پانی نکل کے باہر آتا ہے۔تو اللہ پر توکل کرو جب تک تم خدا پر بھروسہ کرتے رہو گے خدا تعالیٰ تمہارے ساتھ کھڑا ہوا تمہاری مدد کرتارہے گا اور کسی سے دشمنی نہیں کرنی کسی کو دکھ نہیں پہنچانا کسی کو گالی نہیں دینی کسی کے لئے برا سوچنا بھی نہیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین (از آڈیو کیسٹ)