خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 735
خطبات ناصر جلد هشتم ۷۳۵ خطبه جمعه ۵ ستمبر ۱۹۸۰ء کارنامے سرانجام دیتے ہوئے پردہ کر سکتی تھی تو آپ کو یہاں جبکہ دلائل اور نشانات کی جنگ لڑی جا رہی ہے پردہ کرنا چاہیے اور اسلام کا ہر لحاظ سے عملی نمونہ پیش کرنا چاہیے۔پھر یہ امر بھی یا درکھیں کہ جس طرح لاطینی اور یونانی عیسائیت کی زبانیں بنیں اسی طرح اب عربی اور اردو اُمتِ واحدہ کی زبانیں بننے والی ہیں میں نے دیکھا ہے کہ آپ کے بچو کو اردو نہیں آتی اور بڑے فخر کرتے ہیں آپ کہ آپ کے بچوں کو انگریزی آگئی ہے۔آپ کا فخر اس میں نہیں کہ آپ کے بچے اردو بھول گئے آپ کا فخر اس میں ہے کہ آپ کے بچوں کو عربی اور اردو دونوں زبانیں آتی ہیں جو امت واحدہ کی زبانیں بننے والی ہیں۔حضور نے بہت پر جلال لہجے میں مخاطب کرتے ہوئے فرمایا۔اپنی نسلوں کو لعنت خداوندی سے بچانے کی فکر کریں اور ان کی اسلامی رنگ میں تربیت کریں ورنہ آئندہ نسلیں آپ پر لعنت بھیجیں گی کہ ہمارے والدین نے اردو نہ پڑھا کر ہمیں روحانیت کے سرچشمہ سے محروم کر دیا۔اگر آپ اپنی اور اپنے بچوں کی تربیت نہیں کریں گے انہیں دین نہیں سکھا ئیں گے اور انہیں یہاں کے رنگ میں رنگین ہونے دینگے تو خدا تعالیٰ آپ کی اولا دوں کو دھتکار دے گا۔وہ اور قوموں کو آگے لے آئے گا جو اعمال صالحہ بجالانے والی اور دین کی خدمت کرنے والی اور اسلام کا عملی نمونہ پیش کرنے والی ہوں گی۔حضور نے نہایت پر زور الفاظ میں خبر دار کرتے ہوئے فرمایا اگر ایسے لوگوں نے اپنی اصلاح نہ کی اور مجھے سب کو جماعت سے خارج کرنا پڑا تو میں ایسا کرنے سے ذرا نہیں ہچکچاؤں گا۔خدا میں ہو کر زندگی گزاریں ورنہ آپ کا مستقبل مجھے بہت تاریک نظر آ رہا ہے۔آپ لوگوں کی حالت پر رات میری طبیعت میں بہت غصہ تھا۔نصف شب کے بعد میں جب بیدار ہوا تو غصہ جاچکا تھا اور اس کی جگہ پیار نے لے لی تھی۔میں نے بہت دعائیں کیں۔خدا تعالیٰ میری دعائیں قبول فرمائے اور آپ کی زندگیوں میں انقلاب آئے۔آپ میں اور دوسروں میں نمایاں فرق نظر آنا چاہیے اور تبدیلی محسوس ہونی چاہیے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تفسیر قرآن سورۃ کہف تک چھپ چکی ہے اسے منگوا ئیں اور پڑھیں۔اگر اصل منبع سے آپ کا تعلق قائم نہیں ہے تو آپ خشک ٹہنی کی