خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 734 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 734

خطبات ناصر جلد هشتم ۷۳۴ خطبه جمعه ۵ ستمبر ۱۹۸۰ء دامنِ رحمت سے وابستہ ہونا ضروری ہے اس امر پر بہت تفصیل سے روشنی ڈالی کہ اس آخری زمانہ میں حضرت مسیح موعود مبعوث اس لئے کئے گئے ہیں کہ آپ اسلام کو ساری دنیا میں غالب کر کے پوری نوع انسانی کو آنحضرت صلی اللہ علیہ سلم کے جھنڈے تلے دین واحد پر جمع کر دکھا ئیں۔حضور نے اس عظیم مقصد کے بتدریج پورا ہونے اور غلبہ اسلام کے خدائی سامانوں کے مسلسل منصہ شہود پر آنے کا تفصیل سے ذکر کرنے کے بعد فرمایا۔اصل بات یہ ہے کہ مذہب کا تعلق دل سے ہے اور اس کے لئے دلائل اور معجزات کی ضرورت ہے اور پھر اس امر کی ضرورت ہے کہ دعاؤں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کو جذب کیا جائے تاکہ لوگوں کے دل بدلیں اور وہ دلائل اور معجزات کا اثر قبول کر کے اسلام کی طرف کھنچے چلے آئیں۔دلائل و معجزات کی اس جنگ میں فتحیاب ہونے کے لئے اس قسم کی تربیت کی ضرورت ہے جس قسم کی تربیت صحابہ کرام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں حاصل کی تھی یا اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اصحاب نے حاصل کی جس کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ میں نشانات دکھانے والے ہزاروں کی تعداد میں پیدا ہوئے۔اللہ تعالیٰ نے آئندہ نسلوں کی اس رنگ میں تربیت کرنے کے لئے کہ ان کے ذریعہ نشانات الہیہ کا سلسلہ جاری رہے اور اسلام دنیا میں غالب آتا چلا جائے جماعت احمدیہ میں خلافت کے نظام کو قائم فرمایا ہے۔دنیا میں اُمتِ واحدہ خلافت کے ذریعہ ہی قائم ہو سکتی ہے اور اسی کے ذریعہ اس کے قیام کے سامان ہوتے چلے آرہے ہیں۔اس ضمن میں حضور نے واضح فرما یا۔خلافت احمدیہ کو دنیوی اقتدار، سیاست اور بادشاہت سے نہ کوئی واسطہ ہے نہ دلچسپی اور نہ کبھی یہ اس میں دلچسپی لے گی۔یہ ایک خالصہ روحانی نظام ہے اور اس کا مقصد دلائل و براہین، آسمانی نشانوں اور دعاؤں کے ذریعہ تمام بنی نوع انسان کو اُمتِ واحدہ بنانا ہے۔حضور نے احباب جماعت کو اپنی اور اپنی اولادوں کی خالص اسلامی رنگ میں تربیت کرنے اور وہاں کے ماحول میں اسلام کا عملی نمونہ پیش کرنے کی نہایت پر زور الفاظ میں تلقین کرتے ہوئے فرمایا۔خواتین کو سختی سے پردہ کی پابندی کرنی چاہیے۔اگر خولہ جنگ یرموک میں بہادری کے