خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 655
خطبات ناصر جلد هشتم خطبه جمعه ۲۱ مارچ ۱۹۸۰ء إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ (البقرة : ۱۹۶) اعمالِ صالحہ کو احسن رنگ میں جو بجالاتے ہیں خدا تعالیٰ ان سے پیار کرتا ہے۔یہ بھی ایک عام اصولی بات ہے لیکن اس کی نسبت تفصیلی بات ہے اور ساتھ ہی یہ بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری زندگی اسی رنگ میں رنگی ہوئی تھی لیکن وہ تو تفصیل ہے اس وقت میں بتایہ رہا ہوں کہ یہ فیصلہ کرنا کہ کوئی شخص خدا یا رسول سے محبت کرتا ہے یا دشمن ہے یہ انسان کا کام نہیں۔یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے اور اس کا نہایت حسین طور پر اعلان کیا گیا ہے ان آیات میں جن کی تفسیر اس وقت میں نے آپ کے سامنے پیش کی ہے۔اور ہر احمدی سے میں یہ کہنا چاہتاہوں کہ تمہارا تعلق صرف دو ہستیوں سے ہے محمدصلی اللہ علیہ وسلم سے اورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رب سے۔ان دو سے اپنا تعلق قائم کرو اور اور کسی چیز کی کسی ہستی کی ، کسی منصوبے کی پرواہ نہ کرو۔اگر اپنے دعویٰ میں سچے ہو گے اسی طرح اپنے دائرہ استعداد میں جس طرح محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی روح نے پکارا تھا کہ خدا سے میں پیار کرتی ہوں اور سچ ثابت کیا اسے اسی طرح اگر ہر شعبہ زندگی میں، ہر فعل میں اپنے آپ یہ کوشش کریں گے خدا تعالیٰ کا پیار آپ کو حاصل ہو جائے گا اور خدا کا پیار جسے حاصل ہو جائے ساری دنیا کی دولتیں ، ساری دنیا کی نعمتیں جو انسان انسان سے حاصل کرتا ہے وہ کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔ایک مرے ہوئے کیڑے کے برابر بھی ان کی حیثیت نہیں ہے تو جو حقیقت زندگی ہے اسے پہچانیں جو صراط مستقیم ہے خدا سے پیار کو حاصل کرنے کی اس راہ کو اختیار کریں جو نمونہ پیارا، بہت ہی پیارا آپ کے سامنے رکھا گیا۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ اسے آپ اپنا ئیں جس راہ پر آپ کے نقش قدم آپ کو نظر آتے ہیں اس راہ کو آپ اختیار کریں پھر آپ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچیں گے کیونکہ اس راہ کو اختیار کر کے کسی جگہ تو آپ پہنچے نا۔ہر حرکت جو ہے وہ کسی جگہ لے جاتی ہے یا اگر نہیں پہنچیں گے تو قرب زیادہ سے زیادہ حاصل کرتے رہیں گے اور جس غرض کے لئے اس راہ کو اختیار کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اور پایا اللہ تعالیٰ کی محبت کو۔اس محبت کو آپ بھی پائیں گے اور اس کے بغیر آپ کو کچھ نہیں چاہیے۔ہم تو کوشش کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں ہر حرکت کریں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق آتا ہے کہ آپ گھوڑوں سے بہت پیار کرتے تھے ہم