خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 566 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 566

خطبات ناصر جلد هشتم خطبه جمعه یکم فروری ۱۹۸۰ء اٹھانے کی بجائے یہ مطالبہ کرتے ہیں۔نہیں! نہیں ! ! یہ قرآن نہیں ہمیں چاہیے۔انتِ بِقُرانِ غَيْرِ هذا اور قرآن بناؤ ہماری مرضی کے مطابق ہوتا کہ ہم اسے مان جائیں۔ایسا قرآن جو اس قرآن کے برخلاف ہو۔جس کی تعلیم اس کی تعلیم کے مغائر اور منافی ہو۔وہ قرآن لا ؤ ہمارے سامنے۔ہماری مرضی کے مطابق۔اور اگر ایسا نہیں تو کم از کم یہ کر و او بدلہ ہماری مرضی کے مطابق اس میں کچھ رد و بدل کر دو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قولاً ایسا مطالبہ یا عملاً ایسی طرز کو اختیار کرنا اس وجہ سے ہے کہ ایسا کرنے والے اللہ تعالیٰ کی معرفت نہیں رکھتے۔خدا سے دور پڑے ہوئے ہیں۔خدا کو پہچانتے نہیں۔اتنی عظیم ہدایت ان کی رفعتوں کے لئے۔ان کے شرف اور عزت کو قائم کرنے کے لئے لازم ہو گئی اور وہ اس سے محروم رہنا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں یہ عزت اور شرف کو قائم کرنے والی تعلیم ہمیں نہیں چاہیے۔خدا تعالیٰ تک پہنچانے والی صراط مستقیم ، روشن اور منور اور ظاہر اور کشادہ جو ہے اس کی ہمیں ضرورت نہیں۔یہ نہیں چاہیے ہیں۔ایک نیا قرآن بنا کے دو ہمیں۔جو ہماری مرضی کے مطابق ہو یا ہماری مرضی کے مطابق اس میں رد و بدل کر دو۔پھر ہم اس کی طرف توجہ کریں گے۔قل۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اے محمد ! ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کہہ دو دنیا کو مَا يَكُونُ لِي أَنْ ابد له مجھ میں قدرت نہیں کہ میں خدا تعالیٰ کے کلام میں اپنی طرف سے کچھ تبدیلی کر دوں۔یہ جو پہلی چیز تھی نا اِنتِ بِقُرانِ غَيْرِ هذا۔اس کے متعلق اگلی آیت میں جواب دیا جب یہ کہا گیا تھا کہ اسے بدل دو ہمارے لئے تو اس کا جواب قُلْ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أَبَدِلَهُ مِنْ تِلْقَائُ نَفْسِى انہیں کہہ دو خدا کا کلام ہے۔خدا کے کلام میں کوئی اپنی طرف سے تبدیلی نہیں کر سکتا۔یہ قدرت نہیں ہے اسے۔میں آپ کو بتاؤں گا کہ یہاں قدرت کے کیا کیا معنے ہمارے سامنے آتے ہیں۔گیارھویں بات یہاں بتائی کہ اِن اَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى اِلی میں اپنی طرف سے تو کوئی نظام حیات نہیں تمہیں دے رہا۔میں اپنی طرف سے کوئی تعلیم تمہارے سامنے پیش نہیں کر رہا۔اس میں بدل نہیں سکتا۔مجھ میں قدرت نہیں کہ میں اپنی طرف سے کچھ تبدیل کروں اس لئے کہ میں اپنی طرف سے تمہیں کچھ دے ہی نہیں رہا۔جب میں اپنی طرف سے دے ہی نہیں رہا تو اپنی