خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 459
خطبات ناصر جلد ہفتم ۴۵۹ خطبه جمعه ۲۰/اکتوبر ۱۹۷۸ء تحریک جدید کے نئے سال ۱۹۷۸۷۹ء کا اعلان خطبه جمعه فرموده ۲۰ /اکتوبر ۱۹۷۸ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ہر سال یکم نومبر سے تحریک جدید کا نیا سال شروع ہوتا ہے (وعدہ کے لحاظ سے ) اور ۱/۳۰ پریل کو ختم ہوتا ہے، (ادائیگیوں کے لحاظ سے ) چونکہ یکم نومبر سے پہلے میں عام طور پر نئے سال کا اعلان کر دیا کرتا ہوں اس لئے یہ جمعہ میں نے تحریک جدید کے نئے سال کے اعلان کے لئے منتخب کیا ہے جو یکم نومبر سے شروع ہوگا۔پس آج میں تحریک جدید کے صف اول کے پینتالیسویں صف دوم کے پینتسویں اور صف سوم کے چودھویں سال کا اعلان کرتا ہوں۔تحریک جدید کی ابتدا ۱۹۳۴ء میں ہوئی تھی۔اس پر چوالیس سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔یہ بات بڑی اہم ہے اور بڑی نمایاں ہو کر ہمارے سامنے آتی ہے کہ اس سارے عرصہ میں جماعت ہائے احمد یہ مرکزیہ کو اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق عطا کی کہ ساری دنیا میں تبلیغ اسلام کی مہم کو چلانے کے لئے وہ مالی قربانی دیں۔چنانچہ احباب نے اپنی ہر سال بڑھتی ہوئی طاقت کے مطابق خدا کے حضور عاجزانہ رنگ میں قربانی پیش کی۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے ۲۳ / نومبر ۱۹۳۴ء کو جمعہ کے روز تحریک جدید کا اجرا