خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 288 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 288

خطبات ناصر جلد ہفتہ ۲۸۸ خطبہ جمعہ ۲۵ نومبر ۱۹۷۷ء خدمت بھی آپ کر سکتے ہیں کریں۔جو رضا کا رنہیں ہوتے ان کو بھی بہت سی خدمتیں کرنی پڑتی ہیں۔پس آپ ان مہمانوں کا ہنستے چہروں کے ساتھ اور مسکراہٹوں کے ساتھ استقبال کریں اور مسکراہٹوں کے ساتھ ان کی خدمت کریں اور مسکراہٹوں کے ساتھ ان کو الوداع کریں اور جو باہر سے آنے والے ہیں وہ کیوں ان مسکراہٹوں میں آپ سے پیچھے رہیں۔ان کی مسکراہٹیں بھی اور ان کی خوشیاں بھی تو غلبہ اسلام کے ساتھ وابستہ ہیں۔اس لئے آنے والے بھی مسکرا ئیں اور یہاں کے مکین بھی مسکرائیں اور ایک دوسرے کو مسکرا کر سلام کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ پر اور تقویٰ پر تعاون کرنے والے ہوں۔ایک اور بات یہ ہے کہ آج کے بعد چار جمعے آئیں گے۔جمعہ کو چھٹی ہوتی ہے۔پس ربوہ کے محلے یہ انتظام کریں کہ کم از کم ہر جمعہ کو (اس کے علاوہ اور دنوں میں بھی عصر کے بعد ہوسکتا ہے ) محلوں کی صفائی کی طرف خصوصی توجہ دیں اور کانچ کوچ کر اسے بالکل صاف ستھرا شہر بنا دیں۔یہاں کوئی گند اور کوئی ایڈ اسٹرکوں پر نظر نہیں آنی چاہیے۔اس میں ایک عارضی چیز بھی ہوتی ہے مثلاً اب مالٹے وغیرہ کا موسم ہے اور جلسہ پر کئی لاکھ سنگترہ اور مالٹا کھایا جاتا ہے۔بعض لوگ بے احتیاطی سے چھلکا سڑک پر پھینک دیتے ہیں یہ نہیں کرنا ، ایسا انتظام ہونا چاہیے کہ ان کے لئے جگہیں مقرر ہوں۔دکاندار جو بیچتے ہیں وہ ذمہ وار ہیں کہ اگر کوئی وہاں کھائے تو وہیں کوئی ایسی جگہ ہونی چاہیے جس میں وہ چھلکے پھینکتے جائیں مثلاً پرانی ردی ٹوکریاں وغیرہ ہوں۔بہر حال صفائی ہونی چاہیے اور سڑکوں پر کوئی گند نظر نہیں آنا چاہیے۔گلیوں میں کوئی گند نظر نہیں آنا چاہیے۔نالیوں میں کوئی گند نظر نہیں آنا چاہیے۔اگر جلسے کی برکت سے آپ اس برکت کو بھی حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں تو بہت سے دوست ملیر یا اور پیچش سے بھی بچ جائیں گے اور ان کو دنیوی برکت بھی مل جائے گی۔اور سب سے آخری اور سب سے ضروری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے منصوبے اور ہماری تدبیریں اور کوششیں تبھی کامیاب ہو سکتی ہیں جب اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت ہمارے شامل حال ہو۔اس لئے بے حد دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کی مدد کو