خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 289
خطبات ناصر جلد ہفتہ ۲۸۹ خطبہ جمعہ ۲۵ نومبر ۱۹۷۷ء آئے اور اس کے فرشتے آسمانوں سے نازل ہو کر آپ کی حفاظت کرنے والے ہوں اور آپ کو ہر دنیوی شر سے اور ہر شیطانی وسوسے سے بچانے والے ہوں اور خیر اور برکت کے ساتھ یہ جلسہ منعقد ہو اور خیر اور برکت کے ساتھ آنے والے آئیں اور پھر جانے والے جائیں اور اس کی برکتوں اور رحمتوں کا دیر پا اثر ہو اور یہ ایک ایسا درخت ثابت ہو جس کے پھل ہمیشہ ہی ہمیں ملتے رہیں اور ہمارے لئے دنیوی حسنات اور اُخروی حسنات کے سامان پیدا کرتے رہیں۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔دعاؤں پر زور دے کر یہ سب کچھ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔اپنی طاقت پر بھروسہ نہ کریں کہ انسان کی طاقت کوئی حقیقت نہیں رکھتی جب تک اللہ تعالیٰ کی مدد اس کے شاملِ حال نہ ہو۔خدا کرے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد ہم سب کے شامل حال ہو۔( آمین ) از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )