خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 152
خطبات ناصر جلد ہفتم ۱۵۲ خطبہ جمعہ ٫۵اگست ۱۹۷۷ء اپنی رحمتوں سے بھی نوازتا ہے۔منعم علیہ گروہ میں بھی شامل کرتا ہے۔ہر صلاحیت کا پیمانہ بڑی کثرت کے ساتھ اس زمانہ میں بھر گیا ہے جیسا کہ کہا گیا تھا کہ مہدی بڑی کثرت سے روحانی خزائن دے گا۔خزا نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہیں اور تقسیم کرنے والے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک خادم ہیں، ایک روحانی فرزند ہیں اور کہا گیا تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خزانے اس کثرت سے تقسیم کئے جائیں گے کہ لوگ لینے سے انکار کریں گے یعنی ان کی صلاحیتوں کا جو پیمانہ ہے وہ بھر جائے گا پھر ان میں لینے کی گنجائش ہی نہیں ہو گی۔لیں گے کہاں سے؟ منافق ایک فتنہ اس طرح پیدا کرتا ہے کہ جی جماعت ختم ہوگئی اب اگلی صدی کا مجد د آ جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی وضاحت سے فرمایا ہے ، اس کے متعلق میں علیحدہ نوٹ تیار کر رہا ہوں کسی وقت آپ کے سامنے آجائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ مجھے خدا تعالیٰ نے صرف صدی کا مجدد نہیں بنایا بلکہ دنیا کی زندگی کے جو ایک ہزار سال باقی رہ گئے ہیں دنیا کی زندگی کے اس ہزار سال کے لئے مجھے مجدد بنایا ہے اور امام آخر الزماں بنایا ہے اور میں اس سلسلہ خلافت کا آخری خلیفہ ہوں جیسا کہ قرآن کریم نے بتایا ہے وَ اِذَا الرُّسُلُ اقتت (المرسلات : ۱۲ ) میرے آنے کے ساتھ وہ ساری تعداد پوری ہوگئی اور پتہ لگ گیا کہ کتنوں نے آنا تھا ( بہت سے حوالے ہیں پھر تفصیل کے ساتھ بتا ئیں گے ) منسوب ہوتے ہو تم جماعت احمدیہ کی طرف اور جس نے مہدویت کا دعویٰ کیا اس کا دعویٰ تو یہ ہے کہ مجھے خدا تعالیٰ نے آخری ہزار سال کے لئے خلیفہ بنادیا اور اس دنیا کی ہمارے آدم کے ابناء کی جو عمر رہ گئی ہے اس کے لئے محجد د بنادیا اور تم اس کی طرف منسوب ہونے والے کہتے ہو کہ جماعت ختم ہوگئی اب اگلی صدی کا مجدد آ جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دنیا کی عمر کے بارہ میں بڑی بحث کی ہے کہ پہلوں نے یہ کہا۔قرآن کریم میں یہ ہے۔سورہ عصر سے خدا تعالیٰ نے مجھے یہ سمجھایا اور آپ نے حوالے دے کر ثابت کیا ہے کہ اب دنیا کا ایک ہزار سال باقی رہ گیا ہے اور اس ہزار سال کے لئے خدا تعالیٰ نے مجھے مجدد بنادیا ہے۔یہ عظیم مجد دجس کو ایک ہزار سال کے لئے اُمت محمدیہ کا مجدد بنایا گیا كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِيْنَ ( النور : ۵۶) کے ماتحت آخری خلیفہ اور مسیح موعود