خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 151
خطبات ناصر جلد ہفتم ۱۵۱ خطبہ جمعہ ٫۵اگست ۱۹۷۷ء میں نے انہیں جگایا۔میں نے ان کو سمجھایا۔میں نے پیار سے ان کو بتایا کہ تمہاری یہ ذمہ داریاں ہیں ان کی طرف توجہ دو اور ان کے اندر ایک زندگی کی روح پیدا ہوئی۔میں نے ان کے لئے جو سات سالہ منصوبہ بنا یا تھا اس کے ساتویں حصہ کی بجائے ایک سال میں اس کا قریباً تیسرا حصّہ پورا ہو گیا۔پھر میں نے کہا تھا اور اس کے لئے وہ کوشش کر رہے ہیں کہ قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ کم از کم دس لاکھ کی تعداد میں امریکہ میں تم اگلے دس سال کے اندر پھیلاؤ۔یہ کام بھی انہوں نے بڑے زوروشور سے شروع کیا ہے۔ایک زندگی ان کے اندر پیدا ہوگئی ہے اور زندگی کے پیدا ہوتے ہی وہاں سے بھی ایک منافق نے یہاں سرکلر لیٹر بھیج دیا جس میں ایک یہ استہزاء کیا ہے جیسا کہ ذکر آتا ہے کہ ہم تو استہزاء کر رہے تھے کہ انہوں نے جماعت احمدیہ کے مبلغین کے متعلق کہہ دیا ہے کہ یہ بھی تجدید دین کا کام کر رہے ہیں اور استہزائیہ رنگ میں لکھا۔میں نے تو نہیں کہا میرے خدا نے کہا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مہدی کے وقت میں فدائین کی ، خدا کے پیاروں کی ایک جماعت دی جائے گی اور وہ تو ملی ہے۔تمہارے نفاق یا تمہاری اس قسم کی فتنہ پردازیوں سے حقائق تو نہیں چھپائے جاسکتے۔وہ جماعت اپنا کام کر رہی ہے اور منافق اپنا کام کر رہا ہے۔خدا تعالیٰ کے بندوں کے لئے ایک یہ بھی تازیانہ ہوتا ہے کہ اونگھو نہیں۔ست نہ بنو بلکہ اپنے کام میں لگے رہو تیزی کے ساتھ اور دعاؤں کے ساتھ۔پھر منافق کہتے ہیں کہ جی ہم مصلح ہیں۔تم مصلح کیسے بن گئے؟ مصلح تو وہ ہوتا ہے جسے خدا مصلح بنائے اور خدا نے تو کہا ہے کہ لَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمُ (النجم : ۳۳) اور یہ بھی کہا ہے تم یہ بھی نہ کہو کہ ہم اپنے زور سے جنت میں چلے جائیں گے۔یہ کلیہ بنا دیا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو کہا کہ تم یہ نہ سمجھنا کہ تم اپنے زور سے خدا کی جنتوں میں داخل ہو جاؤ گے۔خدا کے فضل، محض خدا کے فضل سے تم جنت میں جاسکتے ہو۔اپنے زور سے، اپنے کسی عمل سے، اپنی کسی کار خیر سے تم جنت میں نہیں جاسکتے اور یہ اپنی جگہ ایک حقیقت ہے لیکن جہاں مومن عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتے ہوئے خدا کے لئے ایثار بھی کرتا ہے اور عاجزی اور تواضع کی راہوں کو بھی اختیار کرتا ہے وہاں اللہ تعالیٰ اس کے لئے رفعتوں کے سامان بھی پیدا کرتا ہے۔اپنے تقرب کے سامان بھی پیدا کرتا ہے۔