خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 150
خطبات ناصر جلد ہفتہ ۱۵۰ خطبہ جمعہ ٫۵اگست ۱۹۷۷ء کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت خدا سے بالکل دور ہوگئی اور خدا کا اس سے کوئی تعلق نہیں رہا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ جس کا مطلب ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی بعثت کے مقصد میں ناکام ہو گئے ( نَعُوذُ بِاللہ )۔آپ کو تو خدا نے یہ کہا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جو یہ بشارت دی گئی تھی کہ آپ کے ذریعہ بنی نوع انسان کو امت واحدہ یعنی ایک اُمت بنادیا جائے گا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک روحانی فرزند کی حیثیت سے ایک خادم کی حیثیت سے تمہارے ذریعہ سے اس زمانہ میں پوری کریں گے۔قرآن کریم میں یہ آیا ہے کہ امت واحدة بنادیا جائے گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جو پیشگوئی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جو بشارت دی گئی ہے اس کے متعلق پہلوں نے بھی کہا ہے کہ یہ مہدی کے زمانہ میں ہوگا کیونکہ پہلے حالات ایسے تھے کہ اُمتِ واحدۃ بن ہی نہیں سکتے تھے۔ایک دوسرے سے واقفیت نہیں تھی۔بہت سی آبادیاں ایسی تھیں جو ایک دوسرے کو جانتی بھی نہیں تھیں۔امریکہ کے بسنے والوں کو یہ پتہ نہیں تھا کہ یورپ میں کوئی انسان بس رہا ہے یا نہیں اور یورپ والے جب ایک حد تک ترقی بھی کر گئے تھے تب بھی ان کو پتہ نہیں تھا کہ امریکہ میں آبادیاں ہیں۔ان کے ساتھ کوئی ملاپ وغیرہ نہیں تھا۔پھر خدا نے دنیا میں ملاپ کے سامان پیدا کئے۔ہوائی جہاز آ گئے اور جو سالوں کے فاصلے تھے وہ گھنٹوں کے اندر طے ہونے شروع ہو گئے۔مطبع خانے، چھاپہ خانے بن گئے۔کتا بیں چھپنے لگ گئیں اور پھر کتابوں کے پہنچانے کے سامان پیدا ہو گئے وغیرہ وغیرہ۔ہزار ہا ایسی چیزیں پیدا ہو گئیں کہ جو انسان کو مادی لحاظ سے اکٹھا کرنے والی تھیں اور اس وقت خدا تعالیٰ نے اپنے اس روحانی منصوبے کے سامان پیدا کر دیئے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے انسان بحیثیت نوع انسانی جمع ہو جائے گا اور یہ کام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سپر د کیا گیا ہے، مہدی معہوڈ کے سپر د کیا گیا ہے اور منافق کھڑا ہو کر کہتا ہے کہ آپ اپنی بعثت کے مقصد میں نا کام ہو گئے اور جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ سے بالکل دور ہوگئی۔جہاں خدا تعالیٰ کا فضل زیادہ ہو وہاں نفاق بھی سر اٹھاتا ہے۔یہ یاد رکھو اب مثلاً امریکہ ہے وہ بڑی دیر سے دور پڑا ہوا تھا وہاں ہر چیز سوئی ہوئی تھی۔میں نے جب وہاں کا دورہ کیا تو