خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 186 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 186

خطبات ناصر جلد ششم ۱۸۶ خطبه جمعه ۳۱/اکتوبر ۱۹۷۵ء قیام انگلستان کے دوران وہاں جائیں۔چنانچہ وہ وہاں گئے اُس جگہ صرف بارہ یوگوسلا و خاندان آباد ہیں۔اُنہوں نے کہا آپ ہمیں مسائل سمجھا ئیں ہو سکتا ہے سارے کے سارے خاندان احمدی ہو جائیں۔کسی وجہ سے وہ سارے تو اُس دن اکٹھے نہ ہو سکے۔کوئی ایسی ہی خاص دلچسپی تھی وہ باہر گئے ہوئے تھے اُن میں سے سات ملے۔کمال یوسف صاحب سارا دن اُن سے باتیں کرتے رہے مسائل بتاتے رہے شام کو سات کے سات نے بیعت کی اور احمدی ہو گئے اور دونے بعد میں بیعت کی۔ان میں دو عیسائی عورتیں ہیں۔ایک عورت یوگوسلا و سے شادی شدہ ہے اور ایک اُس کی بیٹی ہے جو مسلمان نہیں ہوئی تھی ماں کے مذہب پر تھی۔وہاں کے قوانین بڑے سخت ہیں وہ جوان اور بالغ ہو چکی ہوئی ہے۔دراصل وہاں کے قوانین کی رو سے جب بچے بالغ ہو جائیں تو اُن پر کسی کا زور نہیں چلتا تو وہ بھی آزاد ہو گئی تھی اس بات کے اظہار کے لئے کہ وہ باپ کا مذہب اختیار نہیں کرنا چاہتی ماں کا مذہب اختیار کرے گی۔پس اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ پر یہ فضل فرمایا اور ہمارے لئے خوشی کا یہ سامان پیدا کیا که باوجود اس بات کہ ہم اس کے حقیر بندے ہیں اور نہایت ادنیٰ خادم ہیں ، ہمارے ذریعہ ان دو عیسائی عورتوں کو جو ایک اپنے باپ کے خلاف اور دوسری اپنے خاوند کے خلاف کھڑی ہوئی تھی اُن کو اسلام میں داخل ہونے کی توفیق مل گئی۔فَالْحَمْدُ لِلّهِ عَلى ذلِكَ - اب کمال یوسف صاحب دوبارہ وہاں جا رہے ہیں اس کے علاوہ تین اور شہروں کا بھی پتہ لگا ہے جہاں یوگوسلاو بستے ہیں۔میرے خیال میں یہ چار جگہیں ایسی ہیں جہاں انشاء اللہ جماعتیں بن جائیں گی۔ایک جگہ تو جماعت بن گئی ہے اور امید ہے کہ خدا کے فضل سے سارے کے سارے احمدی ہو جائیں گے۔علاوہ ازیں ایک اور ملک میں کمیونزم سے بھاگے ہوئے ترک آباد ہیں وہ ترکی زبان بولتے ہیں اور ان کا یہ دعویٰ ہے کہ اصل جوثر کی ملک ہے ہم اس سے بھی زیادہ پکے ترک ہیں۔وہ پکے ترک ہیں یا نہیں خدا کو معلوم ہے۔ہمیں تو اس بات سے دلچسپی ہے کہ صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح پکے مسلمان ہو جائیں۔وہاں بھی جائزہ لینے کے لئے آدمی بھیجا تھا اس کی رپورٹیں آچکی ہیں خدا کرے اس ملک میں بھی جماعتیں قائم ہونی شروع ہو جائیں۔