خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 719 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 719

خطبات ناصر جلد پنجم ۷۱۹ خطبه جمعه ۴/اکتوبر ۱۹۷۴ء تکبر اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں بلکہ وہ عاجزی کو پسند کرتا ہے خطبه جمعه فرموده ۴ را کتوبر ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔پچھلے مہینے خطبات کا جو سلسلہ میں نے شروع کیا تھا اس میں میں نے بتایا تھا کہ جو مذہبی فیصلہ ہوا ہے اس کے متعلق جماعت احمدیہ مجھ سے دو سوال پوچھ رہی ہے۔ایک تو یہ کہ اس فیصلہ پر میرا تبصرہ کیا ہے اور دوسرا یہ کہ اس فیصلہ پر ہماری جماعت کا رد عمل کیا ہوگا ؟ میں نے اس وقت بتایا تھا کہ جہاں تک تبصرہ کا سوال ہے شاید دو تین ہفتہ کے بعد میں تبصرہ کروں لیکن اب میں بڑے غور اور دعا کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ میں ابھی یہ تبصرہ نہ کروں بلکہ آئندہ جنوری یا فروری میں تبصرہ کروں جہاں تک رد عمل کا تعلق ہے اس سلسلہ میں دو خطبے میں پہلے دے چکا ہوں ، تیسرا آج دے رہا ہوں۔میں نے بتایا تھا کہ اسلام ایک نہایت ہی حسین اور ہر لحاظ سے کامل اور مکمل شکل میں ”حق“ کا یعنی اللہ تعالیٰ کا تصور ہمارے سامنے پیش کرتا ہے۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نوع انسان کے لئے تو حید کا جو پیغام لائے اور آپ نے بنی نوع انسان کے سامنے اسے جس شکل میں پیش کیا ہم نے اس کی معرفت اس زمانہ میں حضرت مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ