خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 354 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 354

خطبات ناصر جلد پنجم ۳۵۴ خطبہ جمعہ ۹ نومبر ۱۹۷۳ء مخلصین کی خدا کی راہ میں جدو جہد اور مجاہدہ جو خیالات میں تبدیلی پیدا کر رہا تھا۔لٹریچر تقسیم کر کے، صداقت اُن کے سامنے رکھ کر۔تقریر سے، گفتگو سے، تحریر سے، اخبارات میں مضمون شائع کرنے سے اور پہلے بھی میں نے بتایا مثلاً اس مرتبہ میں نے جو اسلام کی تعلیم کا رُخ اور جو پہلوان کے سامنے رکھا۔اسلام کی تعلیم تو بڑی وسیع ہے اس کی تفاصیل گھنٹے یا دو گھنٹے کی پریس کا نفرنس میں تو نہیں بتائی جاسکتیں۔بعض پہلوؤں کا انتخاب کر کے اُن کو قائل کرنے کے لئے بتانے پڑتے ہیں تو کسی ایک شخص نے کسی ایک جگہ بھی یہ نہیں کہا کہ جو باتیں آپ ہم سے کر رہے ہیں اور اسلام کا یہ پہلو جو آپ ہمارے سامنے رکھ رہے ہیں ہم اس سے اختلاف کرتے ہیں۔اور اسے ماننے کے لئے تیار نہیں بلکہ ہر جگہ ان کے سر اقرار میں ہے۔جیسا کہ میں نے کہا ایک دوافراد نے مجھ سے یہ سوال کیا کہ آپ جو باتیں ہمیں بتا رہے ہیں یہ بہت اچھی ہیں اور اس کی تعلیم بہت ہی اچھی ہے اور حسین ہے لیکن ہمارے عوام تک پہنچانے کے لئے آپ نے اس کا کیا انتظام کیا ہے۔تحریک جدید پڑھے لکھے لوگوں کے خیالات میں جو کہ اسلام کے خلاف فضا کو خراب کرنے والے تھے تبدیلی پیدا کی۔لیکن ابھی عوام تک پہنچنے کا وقت نہیں آیا تھا۔اس لئے ایسا سوال کیا گیا۔جس کا جواب یہی تھا کہ تمہارے عوام تک پہنچنے کی بھی کوشش کریں گے۔بہر حال ساری دنیا پر روحانی یلغار پہلی مرتبہ خدا تعالیٰ کے محبوب مہدی علیہ السلام کی جماعت نے جو کی وہ تحریک جدید کے ذریعہ ہوئی اور جس طرح ایک بہادر اور شجاع اور نڈر اور ایک جانثار فوج کی صفیں بے دھڑک دشمن کے علاقہ میں گھستی چلی جاتی ہیں۔اسی طرح ہمارے مبلغین دنیا کے ملک ملک میں جہاں بھی انہیں بھیجا گیا وہاں چلے گئے۔اور کوئی پرواہ نہیں کی کہ وہاں کے حالات کیا ہیں اور ہمیں کیا تکالیف برداشت کرنا پڑیں گی۔اور ایک لمبی جدوجہد کے بعد جس کی ابتدا قریباً چالیس سال پہلے ہوئی یہ ہماری زندگیوں کے لحاظ سے بڑی لمبی جدو جہد ہے۔اجتماعی اور قومی اور جماعتی زندگی میں تو یہ چالیس سال کا زمانہ ایسا لمبا زمانہ نہیں۔لیکن انفرادی طور پر ایک نسل کی زندگی میں بڑا زمانہ ہے۔اتنی بڑی جدوجہد کے بعد ملک ملک میں اُنہوں نے اپنے مقام ہدایت اور روشنی کے مینار کھڑے کئے اور کام کیا اور صف اوّل کا کام کیا۔اور پہلی صف میں جو خلا پیدا ہو جاتا ہے اُس کو پر کرنے کے لئے ہمارے مبلغین جاتے