خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 281 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 281

خطبات ناصر جلد پنجم ۲۸۱ خطبه جمعه ۱٫۵ کتوبر ۱۹۷۳ء کوئی معمولی مہم ہے اور نہ کوئی آسان مہم ہے۔جماعت احمدیہ نے خدا تعالیٰ کے نام پر اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے علم کو بلند کرنے کے لئے گویا ساری دنیا سے جنگ مول لی ہے۔اس چھوٹی سی جماعت نے اللہ تعالیٰ کے حکم اور اس کی منشا کے پیش نظر ساری دنیا سے جو جہاد شروع کیا ہے اس جہاد کو اور اس مہم کو سر کرنے کے لئے جس طاقت کی ضرورت ہے وہ ہم اپنے زور سے مہیا نہیں کر سکتے۔پس چاہیے کہ ہم خدا کے حضور جھکیں اور اسی سے وہ طاقت اور وہ اثر اور وہ جذ بہ اور وہ ایثار اور وہ ہمدردی خلق اور وہ جذ به خدمت مانگیں جو الہی سلسلوں کا طرہ امتیاز ہوتا ہے تا کہ جماعت غلبہ اسلام کے مقصد میں جلد تر کامیاب ہو جائے۔پھر دوست دعا مانگیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس ملک پاکستان پر رحم فرمائے اور اس کی مشکلات کو دور کرے اور اس کے شہریوں کو ان کی پریشانیوں سے نجات بخشے اور ان میں جو روحانی ارتقا کی صلاحیتیں رکھی گئی ہیں جہاں دوسری صلاحیتوں کی نشوونما کی انہیں توفیق ملے وہاں روحانی صلاحیتوں کی نشو و نما کی بھی انہیں تو فیق عطا ہوتا کہ وہ بھی اللہ تعالیٰ کے منشا کو سمجھنے لگیں اور انہیں بھی اللہ تعالیٰ کے نور سے منور ہونے کی توفیق عطا ہو۔اسی طرح دوست دعا کریں بنی نوع انسان کے لئے بھی کہ نوع انسانی بڑی تیزی کے ساتھ ہلاکت کی طرف حرکت کر رہی ہے۔اگر اللہ تعالیٰ کی رحمت کے ہاتھ نے ان کو سہارا نہ دیا تو وہ یقیناً ایک ایسی بھڑکتی ہوئی آگ میں جاگریں گے کہ پھر انسان کا اس کرہ ارض پر باقی رہنا شاید ممکن نہ رہے لیکن یہ تو ظاہری حالات ہیں ظاہر میں ہماری نظر یہ دیکھ رہی ہے لیکن اگر خدا تعالیٰ چاہے تو وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم رحمت کے نتیجہ میں صرف ان بچے کھچے لوگوں کی روحانی تربیت ہی کے سامان پیدا نہ کرے جو اس ہلاکت کے بعد اس کرہ ارض پر رہ جائیں بلکہ وہ اپنے فضل کے ساتھ ان لوگوں کو جو آج بھٹکے ہوئے ہیں راہِ راست پر لے آئے اور وہ جو خدا سے دوری کی راہوں پر گامزن ہیں وہ قرب کی راہوں کو تلاش کرنے لگیں اور پھر اس کے قرب کے درجات کو پالیں۔آج جو لوگ اسے پہچانتے نہیں وہ اس کو پہچانے لگیں۔آج جو لوگ خود کو خدا سمجھتے ہیں وہ اپنے عاجزانہ مقام کو پہچانتے ہوئے بندگی کی طرف مائل ہوں اور انتہائی عاجزانہ