خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 328
خطبات ناصر جلد سوم ۳۲۸ خطبہ جمعہ ۴؍ستمبر ۱۹۷۰ء کہ کسی کلمہ گو کا فرنہیں کہا جا سکتا یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے لیکن اس کے بعد جو فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ جو کسی کلمہ گو کو کافر کہے گا وہ کفر الٹا اس پر پڑے گا اور وہ کافر بن جائے گا۔ہم نے کسی کو کا فرکیا کہنا اور کیوں کہنا۔اول تو یہی سوچنا چاہیے میرے جیسا عا جز انسان تو یہ سوچ ہی نہیں سکتا کہ میں کسی کو کافر کہوں اور وہ کافر بن جائے گا انسان کا کام کا فر بنا انہیں نہ دیندار بنانا ہے قرآن کریم نے اس کی وضاحت کی ہے۔جسے اللہ تعالیٰ ہلاک کرنا چاہے تم اسے جا کر کیسے ہدایت دے دو گے قران کریم کہتا ہے ہدایت بھی اللہ تعالیٰ ہی دیتا ہے اور کفر کا فتویٰ بھی اللہ تعالیٰ کا چلتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہی فتویٰ دیا ہے۔پس اس دوسرے حصے کے متعلق خاموش ہوجانا یہ تو درست نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام قریباً تین سال تک ( یہ میرا اندازہ ہے پوری طرح اس زمانے کا جو امتداد ہے اسے چیک نہیں کیا گیا لیکن میرا اندازہ یہ ہے کہ آپ نے ۳ سال تک ) ان دو سو چوٹی کے مولویوں کو جنہوں نے آپ پر کفر کا فتویٰ لگا یا تھا انہیں سمجھاتے رہے کہ تم اس کھیل میں نہ پڑو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ قول ہے اگر تم اصرار کرو گے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کے مطابق اپنے آپ کو بھی کافر بنا لو گے یہاں تک کہ جب انہوں نے اصرار سے مباہلے کا چیلنج دیا تو آپ نے فرمایا کہ میں تمہارا چیلنج قبول کرنے کے لئے اس لئے تیار نہیں کہ میں کسی کلمہ گو کو کا فرنہیں کہتا اور جو کلمہ پڑھنے والا مسلمان ہے اس کے مباہلہ کو جائز نہیں سمجھتا لیکن آگے سے آپ کو جواب یہ ملا کہ آپ ہمیں کا فر نہ سمجھتے ہوں ہم تو آپ کو کا فر سمجھتے ہیں ہم سے مباہلہ کریں۔غرض بڑے لمبے عرصہ تک آپ انہیں سمجھاتے رہے۔یہاں ہمارے ایک ڈین آئے تھے انہیں یہ مسئلہ سمجھ نہیں آرہا تھا میں نے انہیں بتایا کہ ہم تو عاجز بندے ہیں ہماری کیا مجال کہ کسی کلمہ گو کو کا فرکہیں لیکن ہماری یہ بھی مجال نہیں کہ جسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فر کہیں ہم اسے مسلمان سمجھنے لگ جائیں۔میں نے اسے جب یہ مسئلہ سمجھایا تو وہ کہنے لگے کہ اب مجھے سمجھ آگئی ہے۔اس وقت تو اس نے بیعت نہیں کی تھی مگر بعد میں اس نے بیعت کر لی۔پس کچی بات یہی ہے۔اس لئے آپ بھی تیزی نہ دکھایا کریں کسی کلمہ گوگو کا فر کہنے کا کسی کو حق