خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 327
خطبات ناصر جلد سوم ۳۲۷ خطبہ جمعہ ۴؍ستمبر ۱۹۷۰ء اس واسطے میں اپنی سینگر جزیشن یعنی نئی پود کو یہ بار بار کہہ رہا ہوں کہ کسی کے خلاف تمہارے دل میں غصہ نہیں پیدا ہونا چاہیے۔لوگ ہمیں گالیاں دیتے ہیں۔بُرا بھلا کہتے ہیں۔جولوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کو مجدد جانتے ہیں وہ بھی بعض دفعہ اس قسم کی بے ہودہ بات لکھ دیتے ہیں کہ اسے پڑھ کر انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں مثلاً پیغام صلح میں خاندان خلافت کی عورتوں پر ایسی خبیثانہ چوٹ کی ہے جو محض بکواس ہے جسے انسان برداشت نہیں کر سکتا لیکن ہمیں غصہ نہیں آنا چاہیے ہم نے انہیں بھی کھینچ کر اپنی طرف لے آنا ہے اور کھینچ کر لا رہے ہیں جو غیر احمدی ہیں انہیں بھی ہم نے کھینچ کر لانا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں پیار کے لئے پیدا کیا ہے اور ہمیں یہ حکم دیا ہے کہ تم تمام مسلمان فرقوں کو حضرت مہدی معہود کے جھنڈے تلے جمع کر کے علی دی دِینِ وَاحِدٍ لا ؤ۔سارے تفرقے مٹ جائیں گے۔باقی انسان انسان کی طبیعت اور مزاج اور قوتوں میں فرق ہوتا ہے اس کے نتیجہ میں اختلاف پیدا ہو جاتا ہے۔یہ ا اپنی جگہ درست ہے لیکن ایسا اختلاف قابل اعتناء نہیں ہوتا بلکہ اگر عقلمندی سے ایسے اختلافات سے فائدہ اٹھایا جائے تو یہ اخْتِلَافُ أُمَّتِي رَحْمَةٌ“ کا مصداق بن جاتے ہیں لیکن یہ سارے فرقے مٹ جائیں گے اور یہ بریلوی دیوبندی اور دوسرے جھگڑے مٹ جائیں گے اور یہ جو انہوں نے آپس میں کفر بازی شروع کی ہوئی ہے جسے یہاں دہراتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔ویسے ہم نے ضرورت کے لئے ان کے ایک دوسرے کے خلاف فتاویٰ کفر کو اکٹھا کر وایا ہے اور میں نے ان کی ایک کا پی بنوائی ہے ہر فرقے نے دوسرے کو کافر ہی نہیں کہا بلکہ اس کے خلاف اتنی گندی زبان استعمال کی ہے کہ اسے پڑھ کر انسان بڑا حیران اور پریشان ہو جاتا ہے۔میں نے ان کے اس قسم کے فتووں کو ایک جگہ اکٹھا کر وا دیا ہے تا کہ اگر کوئی آئے اور کہے کہ جی احمد یوں پر کفر کا فتویٰ لگا ہوا ہے تو اس کو کہا جائے کہ پڑھ لو پھر ہمارے ساتھ بات کرنا۔لیکن یہ کفر بازی بے ہودگی ہے اسے ہم درست نہیں سمجھتے ہم تو اس ایمان پر قائم ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ کسی کلمہ گو کو کا فرنہیں کہا جا سکتا۔لیکن صرف اتنا ہی نہیں فرما یا بلکہ کچھ اور بھی فرمایا ہے یہ ہمارے لاہور والے بھائی اگلا حصہ بھول جاتے ہیں آپ نے یہ تو فرمایا ہے اور ہم اس پر ایمان لاتے ہیں