خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 415 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 415

خطبات ناصر جلد دوم ۴۱۵ خطبہ جمعہ ۶ /دسمبر ۱۹۶۸ء قرآن کریم صرف ہدایت کی راہ ہی نہیں دکھاتا بلکہ حکمت بھی بتاتا ہے فرمائی۔خطبه جمعه فرموده ۶ ردسمبر ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل قرآنی آیت کی تلاوت شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَةٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ - (البقرة: ١٨٦) اس کے بعد فرمایا:۔گزشتہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات اپنی ہی غلطی کی وجہ سے پھر ان مسلز (Muscles) کو سردی لگ گئی جن میں پہلے تکلیف تھی بے احتیاطی سے دیر تک کام کرتار ہا اور یہ خیال نہ رکھا کہ جسم کو گرم رکھوں اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بدھ کی صبح کو میرے لئے بستر سے اٹھنا بھی مشکل ہو گیا شدید در د شروع ہو گئی پھر جسم کو گرم رکھا، دوائیں کھا ئیں تو اللہ تعالیٰ نے فضل کیا گودواؤں کی وجہ سے ضعف ابھی باقی ہے لیکن میری یہ خواہش تھی کہ میں دوستوں کے سامنے ایک مختصر سا خطبہ اسی مضمون۔کے تسلسل میں دوں جو میں نے شروع کیا ہوا ہے اس لئے میں نماز جمعہ کے لئے آ گیا ہوں۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ صحت کاملہ عطا کرے اور ہمیشہ ہی ساری ہی ذمہ داریوں کو