خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 215 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 215

خطبات ناصر جلد اول ۲۱۵ خطبہ جمعہ ۱۵ را پریل ۱۹۶۶ء قرآن کریم کے بہت سے بطون ہیں جن کے مطابق ہم اس کی بہت سی تفاسیر کرتے ہیں۔یہاں الخیر کے ایک معنی خود قرآن کریم اور اس کے اوامر و نواہی ہیں جیسا کہ فرمایا۔وَقِيلَ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا مَا ذَا انْزَلَ رَبُّكُمْ قَالُوا خَيْرًا لِلَّذِيْنَ اَحْسَنُوا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ وَلَدَارُ الْآخِرَةِ خَيْرٌ - (النحل : ٣١) کہ جب مخالفین اور نہ ماننے والے ( ان لوگوں سے جو تقویٰ کی راہوں کو اختیار کرتے ہیں اور اوامر کو بجالاتے اور نواہی سے پر ہیز کرتے ہیں) پوچھتے ہیں کہ تمہارے رب نے اس قرآن کریم میں کیا اتارا ہے یا تمہارے رب نے کیا تعلیم تمہیں دی ہے تو وہ کہتے ہیں خیرا یعنی خیر کو اتارا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ ہدایت جو الخیر ( کامل خیر ) ہے جو لوگ الخَیر کی راہ اختیار کرتے ہیں ( لِلَّذِيْنَ اَحْسَنُوا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ ) اس کے احکام کو بجالاتے ہیں اور اس کی نواہی سے بچے رہتے ہیں۔ان کے لئے اس دنیا میں حَسَنَةٌ ( بھلائی) ظاہر ہوگی۔وَ لَدَارُ الْآخِرَةِ خَيرُ۔آخری گھر میں تو کہنا ہی کیا ؟؟ اس کی خوبیاں اور اس کے انعامات کی کنہ تو ہمارے تصور میں بھی نہیں آسکتیں۔پس اس آیت میں قرآنی تعلیم کو خیر کہا گیا ہے اس لئے میں آیۃ وَنَبْلُوكُم بِالشَّرِ وَالْخَيْرِ فتنہ کے یہ معنی کرتا ہوں کہ ”ہم قرآن کریم کے احکام ( اوامر و نواہی ) سے تمہاری آزمائش کریں گے۔اور اگر ہم غور سے کام لیں تو ہے بھی یہ ایک آزمائش۔کیونکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو رزق ہم نے تمہیں دیا ہے اس میں سے تم ہماری راہ میں خرچ کرو تو یہ ایک بڑی آزمائش ہے۔غور کیجئے کہ ایک شخص دن رات کی محنت کے بعد کچھ مال حاصل کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اب مجھے اتنا مال مل گیا ہے کہ جس سے میں اور میری بیوی بچے خوشحالی کی زندگی بسر کر سکیں گے تب خدا تعالیٰ کی آواز اس کے کانوں میں پڑتی ہے اور اسے متوجہ کرتی ہے کہ جو مال ہم نے تمہیں عطا کیا ہے اس کے خرچ پر جو پابندیاں ہم نے عائد کی ہوئی ہیں انہیں مت بھولنا پھر وہ اس مال کے متعلق انہیں یہ فرماتا ہے کہ اب میرے دین کو یا میرے بندوں کو تمہارے مال کے ایک حصہ کی ضرورت ہے اسے میری راہ میں خرچ کر دو تو یقیناً یہ اس بندے کی آزمائش ہوتی ہے جس میں وہ