خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 72 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 72

خطبات ناصر جلد دہم ۷۲ خطبہ عیدالفطر ۱٫۱۸ کتوبر ۱۹۷۴ء والوں کو دنیوی طاقتیں حاصل ہو گئیں مثلاً ایٹم بم ہے دنیا کی دولتیں ہیں اور زمین کے اندرونی خزانے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے قانون کے مطابق فضاؤں کی تسخیر ہے چنانچہ دنیاز مین کی گہرائیوں میں بھی اتری اور اس سے فائدے حاصل کئے اور آسمانوں کی فضا میں بھی وہ بلند ہوئی اور وہاں سے بھی انہوں نے فائدے حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی محرومی اور بڑی سخت اور خطر ناک محرومی کا راز یہ ہے کہ مخلوق سے فائدہ اٹھانے کی کوشش تو کی مگر مخلوق کو پیدا کرنے والے خالق سے منہ موڑ لیا اور اس کی طرف توجہ نہ کی اور اس طرح گوان کو ملمع شدہ اور عارضی دنیوی خوشیاں تو مل گئیں لیکن وہ خوشی جو حقیقی خوشی ہے اور وہ خوشی جو اس زندگی سے شروع ہوتی اور ابدالآباد تک قائم رہنے والی ہے، اس سے محروم ہو گئے یعنی وہ خوشیاں اور وہ خوشحالیاں اور وہ مسرتیں جن کا ( ورلی زندگی کے ) چند سالوں کے ساتھ تعلق نہیں بلکہ جن کا سلسلہ ہمیشہ چلتا رہے گا ان سے دنیا محروم ہوتی چلی جارہی ہے۔پس ہم خوش ہیں اور ہمارے لئے یہ عید کا دن ہے حقیقی عید کا دن !! کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہمیں جو پیار کے وعدے دیئے تھے ، وہ اس نے پورے کئے۔ہماری دعاؤں کو سنا اور ہمیں تسلی دی۔ہمیں اس کی طرف سے بشارتیں عطا ہوئیں۔ہمیں یہ کہا گیا کہ وہ (اللہ ) ہم سے راضی ہے اور ہمیں یہ بتایا گیا کہ خدا تعالیٰ نے آسمانوں پر یہ فیصلہ کر رکھا ہے کہ آج ساری دنیا میں اسلام کا غلبہ جماعت احمدیہ کے ذریعہ مقدر ہے۔ہم خدا تعالیٰ کے خادم ہیں۔جو اس خدمت میں مزہ ہے وہ دنیا کی کسی اور چیز میں نہیں ہے۔ہم نے بحیثیت جماعت اجتماعی طور پر خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کیا اور اس کے وعدوں کو اپنی زندگی میں پورا ہوتے دیکھا۔اس کے فضل کو آسمان سے بارش کے قطروں کی طرح نازل ہوتے دیکھا اور اس کی رحمت کے جلووں کو اپنی ذات میں کچھ اس طرح محسوس اور مشاہدہ کیا کہ اس کے بعد دنیا کے جو کانٹے صبح و شام چھتے رہتے ہیں ان کی طرف ہماری توجہ ہی نہیں ہوتی کیونکہ ہم تو خدا تعالیٰ کے عشق میں مست ہیں اور ان چیزوں کی پرواہ کئے بغیر شاہراہ غلبہ اسلام پر آگے ہی آگے بڑھنے والی قوم ہیں۔میں جب یہ کہتا ہوں کہ آج ہماری عید ہے تو اسی لحاظ سے کہتا ہوں کیونکہ ہمیں حقیقی عید میسر ہے اس لئے ہم خوش ہیں