خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 701 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 701

خطبات ناصر جلد دہم 2+1 خطبہ نکاح ۱۷ نومبر ۱۹۷۵ء اپنی نسل کو آنے والے زمانہ کی ذمہ داریوں کے اٹھانے کا اہل بنائیں خطبہ نکاح فرموده ۱۷ نومبر ۱۹۷۵ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر از راہ شفقت دو نکاحوں کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جماعت احمد یہ اپنی قومی زندگی کے جس زمانہ میں داخل ہو چکی ہے، وہ ہر لحاظ سے بڑا ہی نازک زمانہ ہے جیسا کہ میں نے پہلے بھی کئی بار بتایا ہے اگلے پندرہ سال کا عرصہ جس میں ہم نے غلبہ اسلام کی آئندہ صدی کے استقبال کی تیاریاں کرنی ہیں۔یہ زمانہ تیاری کی وجہ سے بڑا اہم ہے۔اس عرصہ میں جماعت میں جو شادیاں ہوں گی اور جو بچے پیدا ہوں گے ان کی صحیح تربیت کے نقطۂ نگاہ سے بھی یہ بڑا ہی اہم زمانہ ہے۔اس لئے کہ ایک دنیا دار آدمی یا ایک عام انسان اپنے ماحول کے مطابق یا عام سمجھ کے مطابق اپنے بچوں کی تربیت کرتا ہے لیکن جس نسل کا ماحول بنیادی طور پر مختلف ہو یعنی پیدائش کے زمانہ کا ماحول کچھ اور ہو اور جوانی کے زمانہ کا ماحول اسے ایک اور ملنے والا ہو تو ایسی صورت میں بچوں کی تربیت وہی ماں باپ صحیح رنگ میں کر سکتے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے نور فراست عطا فرمایا ہو اور جو خدا تعالیٰ کی بشارتوں پر ایمان رکھتے ہوں اور اس وقت کے حالات کو نظر انداز کرتے ہوئے آئندہ پندرہ ہیں یا پچیس سال کے بعد جو حالات پیدا ہونے