خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 555
خطبات ناصر جلد دہم خطبہ نکاح یکم نومبر ۱۹۷۰ء اللہ تعالیٰ کی صفت حیّ کے جلووں میں انسان کے لئے سبق خطبہ نکاح فرموده یکم نومبر ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر از راه شفقت مندرجہ ذیل چار نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ا۔محترمہ فاخرہ جبیں صاحبہ بنت مکرم ڈاکٹر بشیر احمد صاحب ربوہ ہمراہ مکرم مرز ا سعید احمد صاحب پسر محترم مرزا عبد الحق صاحب امیر جماعت ہائے احمد یہ سرگودھا بعوض پندرہ ہزار روپے حق مہر۔۲۔محترمہ طیبہ کی صاحبہ بنت مکرم گروپ کیپٹن شیخ عبدالحی صاحب ربوہ ہمراہ مکرم شیخ محی الاسلام صاحب پسر مکرم شیخ محمد عبد اللہ صاحب مرحوم حال انگلینڈ بعوض گیارہ ہزار روپے حق مہر۔۳۔محترمہ نصرت سیٹھی صاحبہ بنت مکرم شیخ محمد یونس صاحب سیٹھی مرحوم پشاور ہمراہ مکرم شیخ عبد الخالق صاحب پسر مکرم شیخ محمد ذاکر صاحب مرحوم ربوہ بعوض دو ہزار روپے حق مہر۔محترمہ مسرت سیٹھی صاحبہ بنت مکرم شیخ عبد العزیز صاحب سیٹھی مرحوم پشاور ہمراہ مکرم شیخ عبد الرشید صاحب ظفر پسر مکرم شیخ محمد ذاکر صاحب مرحوم ربوہ بعوض دو ہزار روپے حق مہر۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کی حی" کی صفت کے ہم دنیا میں تین قسم کے جلوے دیکھتے ہیں ایک یہ کہ خدائے قادر و توانا کی صفت حتی کے نتیجہ میں مردوں سے زندہ پیدا ہوتے ہیں جسمانی طور پر بھی