خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 171
خطبات ناصر جلد دہم خطبہ عید الاضحیہ ۱۶ / جنوری ۱۹۷۳ء پہنچا تھا، جہاں ابھی آبادیاں نہیں ہوئی تھیں۔بعد میں آبادیاں ہوئیں۔غرض صحابہ کرام نے اپنے زمانہ میں اسلامی انقلاب بپا کیا۔پھر الہی نوشتوں کے مطابق مسلمانوں پر ایک تنزل کا زمانہ آیا۔یہ ایک لمبا زمانہ ہے جس میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لاکھوں پروانے اس دعا میں مشغول رہے کہ شیطان پر وہ آخری فتح جس کا اسلام میں وعدہ دیا گیا ہے اس آخری فتح کے دن جلد آجا ئیں تب مہدی معہود علیہ السلام کا ظہور ہوا یعنی وہ مہدی جو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سلامتی کی دعاؤں میں محفوظ ہے۔یہی وہ مبارک وجود ہے جس تک آپ کا سلام پہنچا۔بندوں نے بھی سلام پہنچایا، خدا تعالیٰ کے فرشتوں نے بھی پہنچایا اور الہی تقدیر نے بھی پہنچایا۔چنانچہ اس سلامتی کی دعا کی یہ برکت ہے کہ آج جب ہم بنی نوع انسان پر مجموعی نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں ایک ہی حقیقت نظر آتی ہے۔آج نوع انسان کی زندگی میں صرف ایک حقیقت پائی جاتی ہے اور وہ یہ ہے کہ تمام بنی نوع انسان کو اکٹھا کر کے امت واحدہ بنادیا جائے گا۔تمام لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر اور آپ کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں گے۔یہ ایک حقیقت ہے اس کے علاوہ جو کچھ ہمیں نظر آ رہا ہے وہ حقیقت نہیں ہے وہ عارضی چیزیں ہیں۔وہ اگر آج ہیں تو کل غائب ہو جائیں گی لیکن اسلام کا عالمگیر غلبہ ایک حقیقت اور بنیادی صداقت ہے۔یہ ظاہر ہوگی اور ظاہر ہوتی چلی جائے گی۔یہ ایک روشن حقیقت ہے جس کی روشنی سے پورا کرہ ارض جگمگا اٹھے گا۔دنیا جاؤ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ (بنی اسر آءیل : ۸۲) کا مصداق بن جائے گی۔شیطان شکست کھائے گا۔حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی صداقت غالب آئے گی۔یہ ایک بنیادی صداقت ہے۔اللہ تعالیٰ کا آسمانوں پر فیصلہ ہے یہ ہو کر رہے گا۔اللہ تعالیٰ نے اس عظیم صداقت کے ظہور کے لئے مہدی معہود علیہ السلام کے ذریعہ جو تحریک شروع کی ہے یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ وہ نا کام ہو۔وہ تو انشاء اللہ ضرور کامیاب ہوگی۔دنیا کی ساری مخالفتیں ناکام ہوں گی۔اسلام غالب آئے گا۔دنیا کی ساری دولتیں نا کام ہوں گی۔اسلام غالب آئے گا۔دنیا کے سارے ہتھیار نا کام ہوں گے اسلام کے روحانی بہتھیار غالب آئیں گے دنیا کی ساری بادشاہتیں مٹ جائیں گی مگر اسلام کی بادشاہت کبھی نہیں مٹے گی۔