خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 507 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 507

507 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07اکتوبر 2011ء خطبات مسرور جلد نهم فَانتَصِر - ( تذکرہ صفحہ نمبر 71 مطبوعہ ربوہ۔ایڈیشن چہارم 2004ء) اے میرے خدا! میں مغلوب ہوں میرا انتقام دشمنوں سے لے۔فَسَحِقْهُمْ تَسْحِيْقَّ۔(تذکرہ صفحہ نمبر 426 مطبوعہ ربوہ۔ایڈیشن چہارم 2004ء) پس ان کو پیس ڈال۔پس جاؤ اور ان مظلوموں اور بے کسوں کی مدد کرو جن کو اکثریت اپنی اکثریت کے زعم میں ظلموں کا نشانہ بنا رہی ہے۔جن کو حاکم ظالمانہ قوانین کے تحت ہر حق سے محروم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔جن کو مذہب کے نام نہاد ٹھیکیدار اسلام کے نام پر صفحہ ہستی سے مٹانے کے دعوے کر رہے ہیں۔جن کا قصور صرف اتنا ہے کہ انہوں نے میرے فرستادے کی آواز پر یہ اعلان کیا کہ ہم نے منادی کی آواز کو سنا اور ہم ایمان لائے۔پس اے فرشتو! جاؤ اور دنیا کو ان کی مدد کر کے بتادو کہ یہ لوگ میری آواز پر لبیک کہنے والے ہیں۔پس میں ان کا والی ہوں اور میں ان کو حامی و مددگار ہوں۔آج بھی میرا یہ اعلان سچ ہے کہ نِعْمَ الْمَوْلى وَنِعْمَ النَّصِيرُ (الانفال: 41)۔پس کیا ہی اچھا آقا ہے اور کیا ہی اچھا مددگار ہے۔پس جو بھی ان سے ٹکرائے گا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہ میری گرفت میں آئے گا۔پس خدا تعالیٰ کے اس پیار کے سلوک کو حاصل کرنے کے لئے ہر احمدی خدا تعالیٰ کے آگے جھک جائے، دعائیں کرے، یہاں تک کہ عرش الہی سے ہمارے دشمنوں کے خلاف ہماری مدد کا حکم جاری ہو جائے۔ہم کمزور ہیں، ہم ان حرکتوں کا بدلہ نہیں لے سکتے جو یہ لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کر کے کر رہے ہیں۔پس ایک ہی علاج ہے کہ اپنی سجدہ گاہوں کو تر کریں۔اپنے مولیٰ، بے کسوں کے والی اور مظلوموں کے حامی کو پکاریں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خدا کو پکاریں جس نے کمزور اور نہتے مسلمانوں کو محکوم سے حاکم بنادیا، جس نے دشمن کا ہر مکر اُن پر الٹا دیا۔پس اے خدا! آج ہم تجھ سے تیری رحمت اور جلال کا واسطہ دے کر یہ دعا کرتے ہیں کہ یہ زمین جو تیرے پیارے رسول کے ماننے کا دعویٰ کرنے والوں نے اپنے ملکوں میں ، اپنے مفادات اور اناؤں کی تسکین کے لئے تیرے مظلوم بندوں پر تنگ کی ہوئی ہے، یہ لوگ اسے ہمارے لئے خار دار اور جنگل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، اپنی رحمت خاص سے اسے ہمارے لئے جنت بنا دے۔ہمارے لئے اسے گل و گلزار کر دے۔ہمیں تقویٰ میں ترقی کرنے والا بنادے۔ہمیں اپنانہ ختم ہونے والا وصال عطا فرما۔ہماری دعاؤں کو ہمیشہ قبولیت بخش۔ہمیں اُمتِ مسلمہ کی اکثریت کو نام نہاد علماء کے چنگل سے نکال کر اپنے حبیب کے عاشق صادق کی جماعت میں شامل کرنے کی توفیق عطا فرمائے تا کہ اُمت مسلمہ خیر امت ہونے کا حق ادا کرنے والی بن جائے اور دنیا کو ظلم سے پاک کرے۔اے ارحم الراحمین خدا! تو ہم پر رحم فرماتے ہوئے ہمیں اس کی توفیق عطا فرما۔اس وقت ایک افسوسناک خبر ہے، پاکستان میں انہی ظالموں کے ظلم کا نشانہ ایک اور احمدی بنے ہیں، جن کو چند دن ہوئے شہید کر دیا گیا۔مکرم ماسٹر رانا دلاور حسین صاحب شہید ابن محمد شریف صاحب، شیخو پورہ کے تھے۔ماسٹر دلاور حسین صاحب کی 25 مئی 1969ء کی پیدائش ہے۔شیخو پورہ میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی۔پھر بی۔اے کیا۔ٹیچر ٹریننگ کورس کیا اور یکم اکتوبر 2011ء کو ہفتے کے دن دو پہر ساڑھے بارہ بجے نامعلوم قاتل ا