خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 11 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 11

11 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جنوری 2011ء خطبات مسرور جلد نهم سال کے کچھ اعداد و شمار پیش کئے جائیں گے۔اللہ کے فضل سے وقف جدید کا یہ تریپنواں (53واں) سال ہے جو 31 دسمبر کو ختم ہوا ہے۔الحمد للہ اس سال میں اللہ تعالیٰ کے بڑے فضل ہوئے، اور وقف جدید میں جماعت کو اکتالیس لاکھ تر اسی ہزار پاؤنڈ سے اوپر کی قربانی پیش کرنے کی توفیق ملی اور گزشتہ سال کے مقابلہ میں یہ قربانی اللہ کے فضل سے چھ لاکھ چونسٹھ ہزار سے زائد ہے۔اور اس میں قربانی کے لحاظ سے حسب معمول وحسب سابق پاکستان تو پہلے نمبر پر ہی ہے۔اس کے بعد امریکہ ہے اور پھر UK ہے۔پھر جرمنی ہے۔UK نے بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ پاؤنڈ کا اضافہ کیا ہے۔اور جرمنی نے بھی اس دفعہ تو UK سے وقف جدید میں اوپر آنے کے لئے پوری کوشش کی ہے اور دو لاکھ یورو سے زیادہ وصولی کی ہے لیکن پوزیشن گزشتہ سال والی ہے۔پھر کینیڈا ہے۔پھر انڈیا ہے۔پھر آسٹریلیا ہے۔آسٹریلیا کی ایک پوزیشن اوپر آگئی ہے۔انڈو نیشیا ہے، بیلجیئم ہے اور دسویں نمبر پر سوئٹزر لینڈ ہے۔اور مقامی کرنسی کے لحاظ سے ، گزشتہ سال کے مقابلے پر زیادہ وصولی کرنے والی پانچ جماعتیں۔نمبر ایک جرمنی ہے جس نے تینتیس فیصد اضافہ کیا ہے۔پھر بھارت نمبر دو پہ ہے۔پھر امریکہ ہے، پھر آسٹریلیا ہے۔پھر بیلجیئم ہے۔نیچے سوئٹزرلینڈ ہے اڑتالیس پاؤنڈ ، پھر آئر لینڈ ہے، پھر UK ہے۔پھر جاپان ہے۔فرانس، کینیڈا، سپین وغیرہ نے بھی کافی کوشش کی ہے۔افریقہ میں وصولی کے لحاظ سے پہلی پانچ جماعتوں میں گھانا ہے۔نائیجیریا ہے۔پھر ماریشس۔چوتھے نمبر پر برکینا فاسو اور پانچویں پر بین ہے۔فی کس ادا ئیگی کے لحاظ سے امریکہ پہلے نمبر پر ہے جن کا اکاسی(81) پاؤنڈ سے اوپر فی کس چندہ ہے۔پھر اس سال وقف جدید کا چندہ ادا کرنے والوں کی تعداد میں پچیس ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔اس طرح مجموعی تعداد چھ لاکھ سے اوپر ہے۔لیکن جیسا کہ میں نے کہا نائیجر نے اس دفعہ کوشش کی ہے تو انہوں نے حالانکہ چھوٹی سی جماعت ہے اور بالکل نئی جماعت ہے، سولہ ہزار شاملین کا اضافہ کر لیا ہے۔اگر افریقہ کی باقی جماعتیں کوشش کریں تو یہ اضافہ بہت زیادہ ہو سکتا ہے۔گھانا اور نائیجیریا کو تو میں اگلے سال کے لئے کہتا ہوں کہ کم از کم اضافی ٹارگٹ جو ہے وہ پچاس ہزار افراد کار کھیں۔اور ان کی گنجائش ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہو سکتا ہے۔پھر پاکستان کے جو نتائج ہیں اس کے لحاظ سے اول لاہور ہے۔کراچی ہے اور ربوہ ہے ، اور ربوہ اور کراچی کا اتنا معمولی فرق ہے کہ اگر ربوہ کو پہلے پتہ ہو تا تو شاید کوئی ایک آدمی ادا کر دیتا۔شاید چار پانچ ہزار روپے کا فرق ہے۔بالغان میں دس اضلاع۔سیالکوٹ، راولپنڈی، فیصل آباد، اسلام آباد، شیخو پوره، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، گجرات اور عمر کوٹ ہیں۔اطفال میں اول لاہور۔دوم کراچی۔سوم ربوہ ہے۔اطفال کے پہلے دس اضلاع سیالکوٹ ، راولپنڈی، اسلام آباد، شیخوپورہ، فیصل آباد، گوجرانواله، نارووال، گجرات، عمر کوٹ اور دسویں نمبر پر حیدر آباد۔