خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 12
خطبات مسرور جلد نهم بوسٹن ہیں۔12 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 جنوری 2011ء امریکہ کی پہلی پانچ جماعتیں۔لاس اینجلیں، ان لینڈ ایمپائر ، سیلیکون ویلی، ڈیٹرائٹ، شکاگو ویسٹ اور برطانیہ کی پہلی دس جماعتیں۔ووسٹر پارک، مسجد فضل، رینیز پارک، برمنگھم ویسٹ ، ویسٹ ہل، بریڈ فورڈ نارتھ ، بیکسلے اینڈ گرین وچ، چیم ، مسجد ویسٹ اور دولور ہیمپٹن۔اور وصولی کے لحاظ سے برطانیہ کے ریجن ہیں ، مڈلینڈ ریجن ، ساؤتھ ریجن، لنڈن ریجن ، مڈل سیکس ریجن، اسلام آبادر بجن۔جرمنی کی پانچ جماعتیں ہیں۔ہیمبرگ، فرینکفرٹ، گروس گیر اؤ، ویز بادن اور ڈار مسٹڈ وصولی کے لحاظ سے جرمنی کی نمایاں جماعتیں ہیں۔روڈر مارک، نوئے ایس، بروخسال، مور فیلڈن جر من خود ہی ان شہروں کا تلفظ درست کر لیں) روڈس ہائیم، مهدی آباد، بر یمن، نیدر روڈن، وال ڈورف ، وائن گارٹن۔کینیڈا نے دفتر اطفال اور بالغان علیحدہ کیا ہوا ہے۔باقی ممالک جہاں نظام اچھی طرح establish ہو چکا ہے اُن کو بھی میں نے کہا تھا یہ قائم کریں لیکن جرمنی اور امریکہ اور برطانیہ اس بارہ میں کوشش نہیں کر سکے کہ اطفال اور خدام کو علیحدہ علیحدہ کر سکیں، لیکن کینیڈا بہر حال رکھتا ہے۔اس لحاظ سے پاکستان کے بعد فی الحال کینیڈا ہے جس نے علیحدہ ریکارڈ رکھا ہوا ہے۔اس چندہ بالغان میں مار کھم، پیس ولیج ساؤتھ ، ویسٹن از لنگٹن، کیلگری ساؤتھ ، ووڈ برج۔کینیڈا میں دفتر اطفال کی جماعتیں ہیں، ویسٹرن ساؤتھ ، ویسٹرن نارتھ ویسٹ ، ویسٹن ، از نه مار کھم ، پیس و پیچ ساؤ تھے۔لنگٹن، انڈیا کی جماعتیں کیرالہ ، جموں کشمیر ، تامل ناڈو، آندھرا پردیش، ویسٹ بنگال، کرناٹکہ ، اڑیسہ ، پنجاب، اتر پردیش، راجستھان، دہلی ہیں۔پہلے میں نے صوبے بیان کئے تھے اور اب جماعتیں ہیں اور ان کی نمایاں جماعتیں کالی کٹ، کینا نور ٹاؤن، حیدرآباد، قادیان، چنائی، کلکتہ، کیرولائی، بنگلور، پنج گاڑی، کمبٹور ، آسنور ہیں۔اللہ تعالیٰ اس نئے سال میں قربانی کرنے والوں کی توفیق کو بھی بڑھائے۔جنہوں نے گزشتہ سالوں میں قربانیاں کی ہیں ان کے اموال و نفوس میں بے انتہا برکت ڈالے اور پہلے سے بڑھ کر یہ قربانیاں کرتے چلے جانے والے ہوں۔اور آئندہ بھی ہم جماعت کا ہر قدم ترقی پر دیکھنے والے ہوں۔انشاء اللہ تعالی۔ایک افسوسناک اطلاع ہے۔جرمنی کے مکرم ہدایت اللہ ہیوبش صاحب 4 جنوری کو منگل کے دن وفات پاگئے تھے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔آپ کی پیدائش 1946ء کی تھی۔اس لحاظ سے تقریباً چونسٹھ سال یا پینسٹھ سال عمر بنتی ہے، اگر شروع میں تھی تو پینسٹھ سال ، ہاں پینسٹھ سال تقریباً۔اور فرینکفورٹ میں ان کی تعلیم ہوئی۔