خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 590
خطبات مسرور جلد ہشتم 590 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 نومبر 2010 پروگرام بنایا تو اس میں بھی یہ شامل تھے۔بہر حال ان کی خدمات کا ایک لمبا عرصہ ہے۔اور بعد میں لائبریرین کے طور پر یہ ریٹائر ہوئے تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔تحریک جدید کے ممبر تھے۔صدر انجمن احمدیہ کے ابتدائی ممبروں میں سے تھے۔پاکستان آنے کے بعد جو انجمن بنی ہے اس کے بھی ممبروں میں سے تھے۔ربوہ کے صدر عمومی رہے ہیں۔بڑا عرصہ لمبا انہوں نے خدمات انجام دی ہیں۔اور میں نے دیکھا ہے کہ مرتبے کے بزرگ تھے ، عمر بڑی تھی۔بہت فرق ہے میرا اور ان کی عمر کا۔لیکن میں نے دیکھا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے انتہائی عاجزی سے ہر ایک کو ملنے والے اور وفادار کارکن تھے۔جہاں سختی اور دھڑے کی ضرورت ہوتی تھی وہاں اس سے بھی کام لیتے تھے۔لیکن بہر حال اچھی انتظامی صلاحیت تھی۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔اس کے علاوہ ایک اور جنازہ ہے۔ان کا بھی جنازہ غائب ابھی ادا ہو گا۔تیسر ا جنازہ غائب مکرم مسعود احمد خورشید سنوری صاحب کا ہے۔ان کی وفات کو دو مہینے گزر گئے ہیں۔یہ بھی مختلف حیثیتوں سے خاص طور پر کراچی میں جماعت کی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں اور امریکہ میں بھی۔ان کی بچیاں بھی جماعت کی یہاں خدمات انجام دے رہی ہیں اور ان کی آگے اولا دیں بھی۔اللہ تعالیٰ ان کے بھی درجات بلند کرے۔جیسا کہ میں نے کہا ان سب کی نماز جنازہ غائب انشاء اللہ ابھی ادا ہو گی۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شماره 49 مورخہ 3 دسمبر تا9دسمبر 2010 صفحہ 5 تا8)