خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 573 of 776

خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 573

خطبات مسرور جلد ہشتم 573 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 نومبر 2010 تحمیل اشاعت ہدایت میں اپنا حصہ ڈالتے چلے جاؤ تو بعید نہیں کہ اپنی زندگیوں میں ان نتائج کو بھی دیکھ لو جن کے آثار اللہ تعالیٰ کے فضل سے ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔جماعت کے افراد کی جانی اور مالی قربانیاں انشاء اللہ تعالیٰ ایک دن ہماری قلیل تعداد کو کثرت میں بدل دیں گی۔ہمارا کام صرف اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنا ہے اور اس کی رضا کے حصول کے لئے کام کرتے چلے جانا ہے۔اور اس کے حصول کے لئے ہم نے دل میں ایک جوش قائم کرتے ہوئے یہ مصمم ارادہ کرنا ہے کہ کبھی نہیں جھکنا اور کبھی نہیں تھکنا۔اب میں تحریک جدید کے ختم ہونے والے سال کے کوائف پیش کرتا ہوں جس میں چند اوپر کی جو جماعتیں ہیں ان کا موازنہ بھی پیش ہو گا۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ تحریک جدید کا چھہتر واں (76واں) سال تھا جو 31 اکتوبر کو ختم ہوا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ بے شمار برکات لیتے ہوئے گزرا اور برکات سمیٹتے ہوئے اور ان برکات کو ہم پر ظاہر کرتے ہوئے اور ان برکات کے بہترین نتائج ظاہر کرتے ہوئے ہم نے اس کو الوداع کہا۔آج میں تحریک جدید کے ستہترویں (77 ویں) سال کے آغاز کا اعلان کر رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ کرے کہ یہ سال بھی پہلے سالوں کی طرح، پہلے سے بڑھ کر برکتوں والا سال ثابت ہو۔رپورٹس کے مطابق اس سال کے دوران جماعت ہائے احمد یہ عالمگیر نے تحریک جدید میں گل 54 لاکھ 68 ہزار 500 پاؤنڈ کی قربانی پیش کی ہے۔چھوٹے ممالک کی رپورٹس تو ابھی نہیں آئیں اور اسی طرح بعض چھوٹے ممالک میں جو لو کل جماعتیں ہیں ان کے بھی وہاں پوری طرح رابطے کیونکہ نہیں ہوتے اس لئے ہو سکتا ہے ابھی بہت ساری رقوم راستے میں ہوں۔بہر حال جو موجودہ آمدہ پورٹس ہیں ان کے مطابق یہ قربانی ہے اور یہ قربانی بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے گزشتہ سال سے پانچ لاکھ بائیس ہزار پاؤنڈ زیادہ ہے الحمد للہ۔اور اس سال بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے پاکستان نے صف اول میں، سب سے اوپر رہنے کا اپنا اعزاز بر قرار رکھا ہوا ہے۔اور سب سے بڑی خوشی کی بات آپ کے لئے ہے کہ غیر متوقع طور پر تو نہیں کہنا چاہئے، اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا ایک خاص اظہار ہے جو آپ کی کوششوں میں برکت ڈالی ہے ، دوسرے نمبر پر برطانیہ آگیا ہے۔اس نے امریکہ اور جرمنی کو کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اور یہ جو جمپ (Jump) لیا ہے ، اضافہ ہوا ہے یہ اتنا غیر معمولی ہے کہ میرا خیال ہے آپ کی جو انتظامیہ ہے شاید اس کو بھی سمجھ نہیں آئی کہ کس طرح ہو گیا؟ دو سال پہلے جرمنی اور برطانیہ کا بڑا تھوڑا فرق تھا اور افرادِ جماعت بڑا افسوس کرتے تھے۔کئی لوگوں نے مجھے کہا بھی اور کچھ کے پیغام مجھ تک پہنچے کہ اتنی معمولی رقم تھی اگر ہمیں پتہ ہو تا تو ہم اپنی جیب سے پورا ادا کر دیتے اور UK اوپر آجاتا۔لیکن بہر حال جب انہوں نے یا آپ نے محنت اور دعا سے کام کیا ہے تو امریکہ کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ماشاء اللہ یہ بہت بڑی ترقی ہے۔پاکستان سے باہر کی جماعتوں میں چند سال پہلے تک برطانیہ یا UK آٹھویں دسویں نمبر پر تھا۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب پاکستان کے بعد پہلے نمبر پر آگیا ہے۔