خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page vii
خطبات مسرور جلد ہفتم iv فہرست خطبات 16 17 اپریل بیت الفتوح لندن 182 190 صفت اللطیف۔حضرت یوست پر خدا کی مہربانیوں اور احسانوں کا ذکر۔ایک دوسرے کے لئے دعاؤں سے اصلاح کے راستے کھلتے ہیں۔آنحضرت نے قوم کی اصلاح کے لئے بہت دعائیں کی ہیں۔آج ہمیں بھی دعاؤں کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔غلبہ اللہ اور اس کے بھیجے ہووؤں کا ہی ہوتا ہے۔مخالفتیں خدا کے نور کو بجھا نہیں سکتیں۔جماعت احمدیہ کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔پاکستان سمیت بعض دیگر ممالک میں بسنے والے احمدیوں کے حالات بیان کر کے ان کے لئے دعاؤں کی تحریک کہ خدا ان کے جان و مال کی حفاظت فرمائے اور اپنی صفت لطیف کا فیض انہیں پہنچا تار ہے۔17 24 اپریل بیت الفتوح لندن 191 19 صفت النافع۔ایک مومن کی پہچان یہی ہے کہ وہ دوسروں کے۔فائدہ کا موجب بنے۔احادیث کی روشنی میں فائدہ پہنچانے کے چار طریقوں کا ذکر 1۔صدقہ کا حکم 2۔اگر صدقہ نہیں تو ہاتھ سے کام کر کے اپنے آپ کو اور قوم کو فائدہ پہنچاؤ۔مغربی ممالک کے احمدیوں کو نصیحت کہ کسی بھی قسم کی غلط بیانی سے گورنمنٹ سے الاؤنس نہ لیں اور کیسا بھی کام ملے کریں۔لینے والے کی بجائے دینے والا ہاتھ نہیں۔3 کسی حاجت مند کی مدد کر و اگر صدقہ نہیں دے سکتے۔4۔نیکی ہی کریں جس کا بے انتہا اجر ہوگا جیسے شاخ اٹھانے والا جنت میں گیا۔صفت نافع کے حوالے سے نبی کریم اللہ کی بعض دعاؤں کا ذکر۔دنیا میں نبی کریمہ سے زیادہ کوئی محبوب نہیں اس لئے آپ کے وسیلے سے دعا مانگتے رہنا چاہیئے۔صدقہ تب ہو سکتا ہے جب اس میں قربانی اور ایثار کی روح ہو۔18 یکم مئی بیت الفتوح لندن 200 تا 211 | صفت النافع اصل نفع پہنچانے والی ذات خدا ہے لہذا اسی کی عبادت کریں اور اسکے تمام احکامات پر عمل کریں۔نبی کریم کے ذریعہ نفع کے واقعات کا بیان۔حضرت اقدس کی دعاؤں سے لوگوں کو فائدہ ہونا۔بلاؤں اور ظلمتوں کے وقت خدا کا روحانی کشتیاں تیار کرنے والوں کو بھیجنا جو انہیں بلاؤں سے محفوظ رکھتے ہیں۔آج حضرت مسیح موعود کی کشتی میں سوار وہی شمار ہوں گے جو اس کا حق ادا کرنے والے ہوں گے۔کشتی نوح میں وہ معیار بیان ہیں جن پر عمل کر کے ہم اس کشتی میں سوار ہو سکتے ہیں۔آج دنیا میں کئی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں۔swine flu کا ذکر۔روحانی پانی سے وہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کے دل میں زرخیزی ہو۔۔ڈاک میں احمدیوں کے پیغامات ملنا کہ انہیں خدا کی طرف سے ٹھنڈک کے جھونکے پہنچتے ہیں ، خاص طور پر عربوں کا ذکر۔مخالفین کے لئے ہدایت کی دعا 19 8 مئی بیت الفتوح لندن 212 220 صفت الواسع۔شیطان کے فقر اور بے حیائی سے ڈرانے کا ذکر قرآنی واقعات آئندہ کی پیشگوئیاں ہیں۔احمدیوں کی قربانیوں کا ذکر کہ وہ خدا کی خاطر دیتے جاتے ہیں۔شیطان کا مومنوں کو قربانیوں سے ڈرانا۔مال، جان اور وقت کی قربانیوں کا ذکر۔اللہ کی وسیع رحمت کے حوالے سے اس کے بندوں کو بخشنے کے مختلف طریقوں کا ذکر اللہ کی وسیع رحمت کے بالمقابل انسان پر جو مختلف ذمہ داریاں اور تقاضے بنتے ہیں ان کا ذکر۔