خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page vi of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page vi

iii فہرست خطبات خطبات مسرور جلد ہفتم 11 113 مارچ بیت الفتوح لندن 128 141 | اس اعتراض کا جواب کہ ہم 12 ربیع الاول کیوں جوش و خروش سے نہیں مناتے۔مولود النبی کی تاریخ کا ذکر کہ کب سے منانا شروع کیا گیا۔سیرت صرف سال میں ایک دن کی بجائے سارا سال مختلف وقتوں میں جلسے کر کے بیان کی جانی چاہیے لیکن اگر ایک معین دن بھی سارے ملک میں کر لئے جائیں تو کوئی حرج نہیں سوائے اس کے کہ بدعات شامل نہ ہوں۔ازواج مطہرات کی نسبت امریکہ میں لکھی گئی کتاب کے متعلق ایک عیسائی کا کہنا کہ ایسی بیہودہ کتاب کو تو پڑھا ہی نہیں جا سکتا۔نبی کریم کی سیرت کا ذکر۔پاکستان، ہندوستان اور بلغاریہ میں احمدیوں پر مظالم کا ذکر۔سب سے پہلے دعاؤں پر زور دیتے ہوئے اسوہ رسول کے مطابق ہر احمدی بن جائے۔میاں بیوی کے حقوق و فرائض کا ذکر۔انصاف اور مساوات کے حوالے سے سیرت النبی کا تذکرہ ، عہدیداروں میں خاص طور پر بے نفسی ہونی چاہیے۔12 20 مارچ بیت الفتوح لندن 142 155 23 مارچ 1889 کو قرآن کی پیشگوئی کے مطابق نبی کریم کے فرمان کا پورا ہونا۔بیعت کرنے والوں کا بیعت کا حق ادا کرنا۔دوسری قدرت انجمن نہیں خلافت ہے۔بلغاریہ اور ہندوستان کے نو مبائعین پر ملاں کی وجہ سے ظلم کا ذکر۔پاکستان میں احمدیوں کی مخالفت زوروں پر ہے۔آنحضرت کے لئے دینی غیرت جو احمدی دکھا رہے ہیں اس کی کہیں مثال نہیں۔پاکستان بنانے میں احمدیوں کی کوششوں کا ذکر اور شریف النفس لوگوں کا تسلیم کرنا اور مولویوں کی مخالفت کا ذکر۔خلافت احمد یہ ہی ہے جو امت محمدیہ کے لئے کام کر رہی ہے۔پاکستان کی صوبائی اور مرکزی حکومت قائد اعظم کے ارشادات کی روشنی میں حکومت قائم کریں۔کسی کے دین کا فیصلہ کرنا اور عقیدہ ٹھونسنے کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔13 27 مارچ بیت الفتوح لندن 167156 صفت الستار۔اس غلط تصور کا رڈ کہ اگر خدا نے پردہ پوشی ہی کرنی ہے تو جو مرضی گناہ کر لیں۔اللہ تعالیٰ کا حیا اس لئے ہے کہ بندے کو شرمندگی سے بچائے۔نبی کریم کی دعائیں دراصل ہمیں سکھائی گئی ہیں۔رشتوں کے قیام کے لئے پردہ پوشی کی نصیحت۔تقویٰ اختیار کرو بلاؤں سے بچائے جاؤ گے۔ساری برائیوں کی جز مخفی شرک ہے۔دنیا میں برائیاں پھیلانے میں بدظنی کا بہت زیادہ ہاتھ ہے۔ٹیلی ویژن اور دوسری الیکٹرانک اشیاء کی وجہ سے دیا میں کمی ہونا۔اگر برائی دیکھو اور اصلاح منظر ہوتو متعلقہ عہد یدارکو اطلاع دیں اور بات باہر نہ نکلے۔14 103 اپریل بیت الفتوح لندن 168 تا176 صفت الستار۔خدا پکڑنے کی بجائے موقعہ عطا کرتا ہے تاکہ مومن اپنی صلاح کی کوشش کرے۔قرآنی آیات کی روشنی میں اس صفت کا تذکرہ۔گذشتہ خطبہ جمعہ کے حوالے سے میاں بیوی کے حقوق و فرائض کا ذکر۔پردہ پوشی کرنے کی نصیحت۔لباس کے تین معانی کا ذکر۔15 10 اپریل Lake District 177 تا 181 ہر چیز انسان کے فائدہ کے لئے پیدا کی گئی ہے۔مغربی ممالک کے حوالے سے رات اور دن کے ہونے کے فائدہ کا ذکر برطانیہ ادلتے بدلتے موسم اس لئے ہیں تا کہ انسان اللہ کے اس احسان پر اس کی حمد و ثناء کرے۔چھوٹے دنوں کی نسبت بڑے دن زیادہ عرصہ کے لئے ہوتے ہیں۔ان بڑے دنوں سے انسان کو روحانی روشنی کی طرف توجہ کرنی چاہیے۔ہم خوش قسمت کہ روحانی روشنی سے حصہ پارہے ہیں۔