خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page viii of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page viii

خطبات مسرور جلد ہفتم V فہرست خطبات 20 15 مئی بیت الفتوح لندن 221 تا 231 صفت الواسع۔جو کام اللہ نے سپرد کئے ہیں وہ انسانی استعدادوں سے زیادہ نہیں۔اپنی استعدادوں کی حدود قائم کرنا کسی کا کام نہیں۔عائلی معاملات کے متعلق قرآنی تعلیم اور احادیث کی روشنی میں نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ کا ذکر۔ایک سے زیادہ شادی کے حکم پر غیروں کے اعتراض کا جواب کہ عورت پر ظلم کیا گیا۔اگر انصاف قائم نہیں کر سکتے تو پھر ایک اور شادی کر کے پہلی بیوی بچوں کے حقوق چھینے کی بات ہے۔تقویٰ یہ کہتا ہے کہ ظاہری حقوق دونوں بیویوں کے ادا کرنے ضروری ہیں۔رشتوں کے معاملات جذبات میں آکر طے نہیں کرنے چاہئیں بلکہ خدا سے مدد لیتے ہوئے دعا کر کے سوچ سمجھ کر جوڑے جائیں۔رخصتی سے قبل یا حق مہر کے تقرر سے قبل طلاق ہو جائے تو پھر بھی عورتوں کے حقوق ادا کرو، اس حوالے سے اسلامی تعلیم کا بیان۔21 22 مئی بیت الفتوح لندن 232 240 صفت الواسع۔بھی یہ دعوی نہ کرو کہ میں پاکباز ہوں؟ حديث إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ کی تشریح۔اللہ جہاں انذار کے ذریعہ ڈراتا ہے وہاں وسیع تر رحمت کا حوالہ دے کر اپنی بخشش کا بھی بتاتا ہے۔خدا کی وسیع مغفرت کا ذکر۔نیک کام کرنے کے باوجود یہ فیصلہ نہیں کرنا چاہیے کہ ہم نیک اعمال بجالانے والے ہیں۔اترانے کی بجائے ہر نیک عمل تقویٰ میں بڑھانے والا ہو۔تقویٰ کی سند دینا خدا کا کام ہے۔ہر وہ گناہ جس کا چھوڑنا انسان پر بھاری ہو وہ بڑا گناہ ہے۔غصہ کا بے حیائیوں اور بڑے گناہوں کے ساتھ ذکر کرنے کا سبب۔غصہ معمولی گناہ نہیں۔مغلوب الغضب ہونے سے نفس کی پاکیزگی دور ہو جاتی ہے۔تزکیہ چاہتے ہو تو اخلاقیات کی اصلاح کرو، اللہ کے فضل جذب کرنے کے تین طریقے۔حضرت اقدس کی کتب اصلاح کا ذریعہ۔جرمن خاتون کا ذکر جو قر آنی احکامات کی تلاش میں تھی۔مطالعہ کتب کی تلقین۔22 29 مئی بیت الفتوح لندن 241 253 صفت الواسع۔احکامات کے حوالے سے دوسرے مذاہب کے مقابل پر اسلام کی خوبی۔کفارہ کے عقیدہ کا رڈ۔اللہ کسی کو اس کی وسعت علمی سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا ،ساتھ ہی آنحضرت کوقُل رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا کی دعا سکھائی گئی تاکہ وسعت پیدا ہوتی چلی جائے۔آیت لَا يُكَلِّفُ اللهُ کی پُر معارف تشریح، تزکیہ نفس کے لئے دعا ئیں نہایت ضروری ہیں۔جمع کے صیغے میں دعا کرنے میں حکمت۔23 05 جون بیت الفتوح لندن 254 263 صفت الواسع۔آیت الکرسی کی تفسیر۔رات کو سورۃ البقرۃ کی دس آیات پڑھ کر سونے والے کے گھر میں شیطان کے نہ آنے سے مراد۔لَا اِلهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِینَ کی دعا کا ذکر حضرت مسیح موعود کے غلبہ کا ذکر۔یہ غلبہ صرف انہیں ملے گا جو تمام صفات کے جامع خدا پر یقین رکھتے ہوں۔شفاعت اور آنحضرت علی کے شفیع ہونے کی حقیقت ارشادات حضرت مسیح موعود کی روشنی میں۔حضرت مسیح موعود کی شفاعت سے بیماروں کا شفا پانا۔سائنس کی ترقی اور کائنات کی وسعت سے خدا کے لامحدود علم رکھنے کا ثبوت۔