خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 474 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 474

474 خطبه جمعه فرموده 2 اکتوبر 2009 خطبات مسرور جلد هفتم میں ان کے ساتھ جاتے رہے اور حضرت خلیفتہ المسیح الرابع جب 1984 ء میں یہاں آئے ہیں تو اس وقت قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ پر نظر ثانی کے لئے آپ نے جو ٹیم بنائی تھی اس میں ان کو بھی شامل کیا تھا۔خلافت سے ان کا وفا کا تعلق تھا اور واقفین زندگی اور مبلغین کی بہت عزت و احترام کیا کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ ان سے بھی مغفرت کا سلوک فرمائے۔رحمت کا سلوک فرمائے۔ایک جنازہ اور ہے جو ہماری ایک عزیزہ ہیں منصورہ وہاب صاحبہ کا ہے۔یہ مولوی عبدالوہاب آدم صاحب جو گھا نین ہیں اور جامعہ احمد یہ ربوہ سے پڑھے ہوئے ہیں جو شروع کا Batch تھا۔ابتدائی مبلغین میں سے ہیں جو افریقہ سے وہاں پڑھنے گئے تھے۔ان کی بیٹی ہیں۔عبدالوہاب صاحب آجکل گھانا کے امیر اور مشنری انچارج ہیں۔یہ محمد بید وصاحب کی اہلیہ تھیں۔ان کو گردے کی تکلیف ہوئی۔جس کی وجہ سے بیمار چلی آرہی تھیں۔چند دن پہلے ان کے گردے کا ٹرانسپلانٹ کا انتظام بھی ہو گیا تھا۔لیکن بہر حال اللہ تعالیٰ کی تقدیر یہی تھی۔28 سال کی عمر میں ان کی وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ان کا جنازہ بھی ساتھ ہی ہوگا۔اللہ تعالیٰ ان سے بھی مغفرت اور رحمت کا سلوک فرمائے اور ان کے والدین کوصبر کی تو فیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شماره 43 مورخہ 23 تا 29 اکتوبر 2009 صفحہ 5 تا صفحه 8