خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 357
357 خطبہ جمعہ فرمودہ 31 جولائی 2009 خطبات مسرور جلد ہفتم ربیع مصلح عودہ کہتے ہیں جلسے کی کوریج کے لحاظ سے بہت بہتری تھی۔میں مہمان نوازی اور حسن سلوک سے بہت متاثر ہوں۔اور پورے سال اور جلسے کے دوران دل میں اٹھنے والے سوالات کا کافی وشافی جواب جلسے میں مجھے مل گیا۔یعنی کارروائیوں پروگراموں میں۔مکرم عبد الرؤوف ابراہیم قزق صاحب کہتے ہیں کہ میں نے یہ محسوس کیا کہ یہ جلسہ عربوں کے لئے مخصوص تھا۔انشاء اللہ دشمنوں کی ڈالی ہوئی تمام روکیں زائل ہو جائیں گی۔اور انشاء اللہ عرب فوج در فوج جماعت میں داخل ہوں گے۔گویا کہ ایک بند ٹوٹ گیا ہے۔مخالفین کا تکبر ٹوٹ جائے گا اور عنقریب حضرت امام مہدی علیہ السلام کا جھنڈا پورے بلاد عر بیہ پر لہرانے لگے گا اور عنقریب يُصَلُّونَ عَلَيْكَ صُلَحَاءُ الْعَرَبِ وَاَبْدَالُ الشَّامِ ( تذكره صفحه 129 ایڈیشن چہارم 2004 مطبوعہ ربوہ ) کا الہام بڑی شان سے پورا ہوگا۔دنیا کے بہت سے ممالک اور خاص طور پر عرب ممالک سے ایسے پیغامات جلسہ کے بعد ملے جن سے لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضلوں کی بارش برسائی ہے۔جہاں دنیا ہوا و ہوس میں مبتلا ہے مسیح محمدی کے غلام اپنی روحانیت میں ترقی کے لئے کوشش میں مصروف ہیں اور ایک نئے جذبے سے آگے بڑھتے چلے جا رہے ہیں اور بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دنیا کے ہر ملک سے یہ پیغامات آرہے ہیں اور کثرت سے آ رہے ہیں اور جذبات کا اظہار اس شدت سے ہے کہ جسے بیان کرنا ممکن نہیں کم از کم مشکل ضرور ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدے کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایسی محبت دلوں میں ڈالی ہے جس کی مثال آج دنیا میں کہیں نہیں ملتی اور آپ کے ناطے پھر یہ خلافت سے محبت ہے۔اللہ تعالیٰ اخلاص اور وفا اور محبت میں ہر احمدی کو بڑھاتا چلا جائے اور اللہ تعالیٰ کے انعامات پر ہمارے جذبات تشکر پہلے سے بڑھ کر ظاہر ہوں اور ہماری تمام محبتوں کا مرکز خدا تعالیٰ کی ذات بن جائے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شمارہ نمبر 4 3 مورخہ 21 اگست تا 27 اگست 2009 صفحه 5 تا صفحه 8 )