خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 321
321 خطبات مسرور جلد هفتم خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 2009 گا۔شیطان بلند نہیں جاسکتا۔اگر مومن بلندی پر چڑھ جائے تو شیطان پھر اس پر غالب نہیں آسکتا۔مومن کو چاہئے کہ وہ خدا تعالیٰ سے دعا کرے کہ اس کو ایک ایسی طاقت مل جائے جس سے وہ شیطان کو ہلاک کر سکے۔جتنے برے خیالات پیدا ہوتے ہیں ان سب کا دور کرنا شیطان کو ہلاک کرنے پر منحصر ہے۔مومن کو چاہئے کہ استقلال سے کام لے۔ہمت نہ ہارے۔شیطان کو مارنے کے پیچھے پڑا رہے آخر وہ ایک دن کامیاب ہو جائے گا۔خدا تعالیٰ رحیم و کریم ہے جو لوگ اس کی راہ میں کوشش کرتے ہیں وہ آخران کو کامیابی کا مونہ دکھا دیتا ہے۔بڑا درجہ انسان کا اسی میں ہے کہ وہ اپنے شیطان کو ہلاک کرئے“۔( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 420-421 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) اللہ تعالیٰ ہمیں رفع کے حقیقی معنی سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور رفع کی صرف علمی بحث میں پڑے رہنے والے نہ ہوں بلکہ اپنے اعمال کی درستی اور خدا تعالیٰ سے تعلق بڑھانے والے ہوں تا کہ اس تعلق اور قرب کی وجہ سے ہمیشہ شیطان کو ہلاک کرنے والوں میں شامل رہیں۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شمارہ 31-30 مورخہ 24 جولائی تا 6 اگست 2009 صفحہ 15 تا صفحه 18