خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 111
111 خطبات مسرور جلد ہفتم خطبه جمعه فرموده 27 فروری 2009 میں مجھے دکھائے گئے تھے۔اور لباس بھی تقریباً وہی تھا جو انہوں نے خواب میں پہنا ہوا تھا)۔سو میرے لئے ایسے مہمان کی خدمت ایک خوش قسمتی تھی لہذا میں آپ کو کسی اور جگہ ٹھہرانے کی بجائے اپنے گھر لے گیا اور خالی کر کے گھر پیش کر دیا۔اس کے بعد اپنے مسلمان دوستوں کو بلایا اور انہیں بتایا کہ جو میں نے خواب دیکھا تھا اور تمہیں سنایا تھا وہ پورا ہو گیا ہے وہ بزرگ تشریف لے آئے ہیں اور میرے گھر میں ٹھہرے ہوئے ہیں اور کچھ دنوں کے بعد میں تو احمدی ہوگیا۔اس کے بعد ان کی تبلیغ سے اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور گاؤں کے اکثر مسلمان جو تھے وہ احمدی ہو گئے۔(ماخوذ از روح پرور یا دیں۔صفحہ 214-215) یہ تو میں نے 60,50,40 سال پہلے کی باتیں بتائی ہیں۔اس زمانہ میں بھی دلوں کو اللہ تعالیٰ صاف کرتا ہے، پاک کرتا ہے، ہدایت دیتا ہے۔اب میں گزشتہ تین چار سال کے بعض واقعات بتاتا ہوں کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے لوگوں کی ہدایت کا سامان فرمایا، کس طرح تائیدات عطا فرمائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تائید میں نشانوں کی ابھی بھی کمی نہیں ہے۔شرط صرف یہ ہے کہ انسان پاک دل ہو اور نیک نیتی کے ساتھ ہدایت تلاش کرنے والا ہو۔مکرم حداد عبد القادر صاحب (یہ الجزائر کے ہیں) کہتے ہیں کہ 2004ء میں رمضان المبارک میں خواب میں دیکھا کہ ایک شخص نے مجھے کہا : آؤ میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کی زیارت کے لئے لے چلتا ہوں۔میں نے دیکھا کہ تقریباً ایک میٹر اونچی دیوار کے پیچھے حضرت محمد مصطفی امیے کھڑے ہیں۔آپ مجھے دیکھ کر مسکرائے۔پھر دیکھا حضور ﷺ اور دیوار کے مابین ایک گندمی رنگ کا شخص کھڑا ہے جس کی سیاہ گھنی داڑھی ہے۔آنحضور ریلے نے اس آدمی کی طرف اشارہ کر کے فرمایا۔هذَا رَسُولُ الله ، یہ اللہ کا رسول ہے۔پھر آپ مشرقی جانب ایک نور کی طرف چلے جاتے ہیں جبکہ یہ شخص اسی جگہ کھڑا رہتا ہے۔کہتے ہیں چار سال بعد 2008ء میں اتفاقاً آپ کا چینل دیکھا تو اس پر مجھے اس شخص کی تصویر نظر آئی جس کو میں نے خواب میں آنحضرت ﷺ کے ساتھ دیکھا تھا اور یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر تھی۔چنانچہ انہوں نے اسی وقت بیعت کر لی۔اسی طرح مصر کی ایک خاتون ہیں ہالہ محمد الجو ہری صاحبہ۔یہ کہتی ہیں میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت امام مہدی اور آپ کی جماعت پانی کے اوپر چل رہے ہیں۔تو میں نے درخواست کی کہ مجھے بھی شرف مصاحبت بخشیں۔انہوں نے کہا کہ واپسی پر ہم آپ کو ساتھ لے چلیں گے۔(یعنی مجھے بھی ساتھ شامل کر لیں تو انہوں نے کہا واپسی پر لے چلیں گے )۔اس رویاء کے بعد میں نے صوفی ازم میں حق کی تلاش شروع کی لیکن اطمینان نہ ہوا۔تو میں نے کہا میرے خواب سے مراد صوفی فرقہ نہیں ہوسکتا۔باوجود اس کے کہ ان لوگوں کا اصرار تھا کہ میں نے انہی کو خواب میں دیکھا ہے۔کہتی ہیں گھر آکے میں ٹی وی چینل دیکھنے لگی۔یہاں تک کہ ایم ٹی اے العربیہ نظر آ گیا تو میری حیرت کی انتہا نہ