خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 112
112 خطبه جمعه فرموده 27 فروری 2009 خطبات مسرور جلد ہفتم رہی کہ میں نے اس چینل پر وہی شخص دیکھا جس کو خواب میں دیکھا تھا کہ وہ امام مہدی ہے اور پانی پر چل رہا ہے۔پھر عراق کے عبدالرحیم صاحب فنجان کہتے ہیں کہ میں نے کچھ عرصہ قبل خواب میں دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مجھے کہتے ہیں کہ تم ہمارے آدمی ہو۔لہذا تمہیں بیعت کر لینی چاہئے۔سوئیں اب بیعت کر رہا ہوں۔یہ واقعات چند سال کے، دو تین سال کے اور مختلف علاقوں کے بتارہا ہوں۔اسی طرح ماریشس ایک دور دراز جزیرہ ہے وہاں سے ہمارے مبلغ نے لکھا کہ ماریشس کے ساتھ ایک چھوٹا سا جزیرہ روڈ رگ ہے۔اس جزیرے کی 36 ہزار کی آبادی ہے اور سارا جزیرہ ہی کیتھولک ہے۔کہتے ہیں کہ روڈ رگ کے دورہ کے دوران ایک دن صبح جب میں تبلیغ کے لئے نکلا تو ایک زیر تبلیغ عیسائی لڑکے کو بھی لے لیا اور جزیرے کی دوسری جانب اس لڑکے کی والدہ اور نانی کے پاس بغیر کسی اطلاع کے پہنچے۔گھر میں داخل ہونے پر ہم نے اپنے آنے کا مقصد بیان کیا اور تبلیغ شروع کر دی۔لڑکے کی نانی کہنے لگیں کہ آپ جو پیغام لائے ہیں وہ بالکل سچ ہے اور میں اسے قبول کرتی ہوں کیونکہ گھر میں سب موجود لوگ میرے گواہ ہیں اور میں نے یہ خواب انہیں آپ کے آنے سے قبل سنادی تھی کہ اجنبی لوگ آئے ہیں اور میں ان کا ہاتھ پکڑ کر کہہ رہی ہوں کہ یہ رشتہ مجھے منظور ہے۔کہنے لگیں کہ جب آپ میرے گھر کی طرف آرہے تھے تو میں اپنے کمرے سے آپ کو دیکھ کر کہ رہی تھی کہ یہ تو بالکل وہی لوگ ہیں جو میں نے خواب میں دیکھے تھے۔پھر کہتے ہیں کہ دو دنوں بعد ہم دوسری مرتبہ گئے اور قرآن کریم اور رسائل اور تصاویر کا تحفہ پیش کیا۔پھر تیسری مرتبہ گئے اور بیعت فارم لے کر گھر گئے اور شرائط بیعت پڑھ کر سنا ئیں تو اس عورت کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور کہنے لگیں کہ مجھے اس فارم کے پُر کرنے میں ذرا بھی تردد نہیں۔کیونکہ کل رات میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ میرے سامنے دو کا غذ لائے گئے ہیں اور بعینہ اسی طرح جیسے آج اس وقت آپ کے ہاتھ میں لمبائی کے رخ پر فولڈ ہیں میں نے خواب میں انہیں دیکھا۔اور یہ لوگ جو آپ کے سامنے بیٹھے ہیں میری خواب کے گواہ ہیں جوکل میں سنا چکی ہوں۔اپنے گھر والوں کو انہوں نے سنادی تھی۔چنانچہ انہوں نے بیعت کی۔یہ چھوٹا سا جزیرہ ہے۔میں بھی یہاں گیا ہوا ہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب یہاں جماعت کی دو مسجد میں ہیں اور لوگ آہستہ آہستہ عیسائیت سے احمدیت میں داخل ہورہے ہیں۔امریکہ سے ایک واقعہ ہے۔ہمارے مبلغ نے لکھا ہے کہ میکسیکن نژاد (Mexican) پانچ افراد پر مشتمل فیملی نے احمدیت قبول کی۔اس فیملی میں جو خاتون ہیں ان کا نام Jauredi Marielov ہے۔ان کو مری نام سے بلاتے ہیں۔انہوں نے اپنا خواب اس طرح سنایا کہ اگر چہ ان کا تمام خاندان کی تھولک ہے لیکن اس نے عیسائیت پر کبھی عمل نہیں کیا۔جب ان کی عمر 27 سال کی ہوئی تو انہیں ایک تکلیف ہوئی اور یہ ہسپتال گئیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے دعائیں مانگنی شروع کیں اور میں ہمیشہ ایک خدا سے ہی دعائیں مانگتی تھی۔ایک دن خواب میں میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر ایک شیشے پر دیکھی اور اپنے ہاتھ اس پر لگائے کہ مجھے صحت یابی نصیب ہو تو اس دن سے آج تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے صحت یاب ہوں۔وہ تصویر ایک شیشے کی مانند تھی اور میں آج تک اسے