خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 269
خطبات مسرور جلد ششم 269 خطبہ جمعہ فرمودہ 4 جولائی 2008 کرنے والے اور امانت کا حق ادا نہ کرنے والے بلکہ خیانت کرنے والے کہلائیں گے۔اور ایسے لوگ پھر اگر یہاں کسی پکڑ سے بچ بھی جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے آگے جوابدہ ہیں۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو تو فیق دے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں شامل ہو کر اس کا حق ادا کرنے والا ہو۔مسجدوں کی تعمیر اور اس میں عبادتوں کا حق اس طرح ادا کرنے والا ہو جس طرح اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ نے ہمیں حکم دیا ہے اور جس کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہم سے توقع کی ہے۔آپس میں محبت اور پیار کی فضا پیدا کرنے والے ہوں۔امن اور سلامتی کا پیغام دینے والے ہوں۔مسجد جہاں ہمارے اندر عبادت کا شوق پیدا کرے وہاں ہمیں ایک وحدت کی لڑی میں پرونے کا باعث بھی بنے۔ہمیشہ ہم میں سے ہر ایک دین کو دنیا پر مقدم رکھتے ہوئے ، اپنی خواہشات کو اپنے دین پر قربان کرنے والا بنائے اور بن جائے۔اس مسجد سے جوں جوں رابطے اور تعارف وسیع ہوں گے، یقینا بڑھیں گے کیونکہ نئی مسجد بنی ہے تو احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا پیغام ہم نہ صرف اپنے قول سے بلکہ اپنے عمل سے بھی پہنچانے والے ہوں کہ تبلیغ کا یہ بہترین ذریعہ ہے۔اسلام کے خلاف غلط فہمیاں دور کرنے کا یہ بہترین ذریعہ ہے۔ہر ایک کا جو عمل ہے وہ جتنا اثر ڈالتا ہے آپ کی بحثیں یا دلیلیں اتنا اثر نہیں ڈالتیں۔آپ کی نیکی کا اثر یہاں اکثریت پر قائم ہے، اس کو قائم کرنا ہے آپ نے اور اسی نے پھر جماعت کے پھیلنے کے مقصد پورے کرنے ہیں۔اسی سے انشاء اللہ تعالیٰ جماعت کی ترقی بھی ہوگی۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین الفضل انٹر نیشنل خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی نمبر جلد 15 شماره 31-30 مورخہ 25 جولائی تا 7 اگست 2008 صفحہ 5 تا8)