خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 514 of 587

خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 514

خطبات مسرور جلد پنجم 514 خطبہ جمعہ 14 دسمبر 2007ء انتقام سے نہیں لیتا بلکہ وہ راستہ اختیار کرنا ہے جو ہمارے سامنے رسول اللہ ﷺ نے اپنے اسوہ سے پیش فرمایا۔مخالفین احمدیت بھی یا درکھیں کہ تم جو احمدیوں کو عقل سے عاری سمجھتے ہو کہ انہوں نے مسیح موعود کو مان کر یہ بڑا غلط فیصلہ کیا ہے۔یہ وقت بتائے گا کہ عقل سے عاری کون ہے اور عقل والا کون ہے۔غلط فیصلہ کرنے والا کون ہے اور صحیح فیصلہ کرنے والا کون ہے۔پس مخالفتیں بند کرو اور عزیز خدا کے سامنے جھکو اور اس سے حکمت مانگو۔یہ ظلم جو احمدیوں پر ہو رہا ہے، انشاء اللہ تعالیٰ یہ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔فتح ہماری ہے اور یقینا ہماری ہے اور آج ہر ایک کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب یہ نظارے قریب ہونے والے ہیں۔ظلم احمد یوں پر ہوتے ہیں مختلف ملکوں میں جہاں مسلمان حکومتیں ہیں یا علماء کا زور ہے زیادہ ہوتے ہیں۔آج بھی ایک افسوس ناک اطلاع ہے شہادت کی۔یہ شیخو پورہ کے ایک نوجوان ہمایوں و قارا بن سعید احمد صاحب ناصر ہیں ان کو 7 دسمبر کوشیخو پورہ میں نامعلوم افراد نے شہید کر دیا۔اپنی دکان پر بیٹھے ہوئے تھے اور وہ آئے اور فائر کر کے شہید کر دیا۔ان کی عمر 32 سال تھی۔بڑے شریف النفس تھے اور خدام الاحمدیہ شیخوپورہ کے فعال رکن تھے۔ناظم تربیت نو مبائعین تھے۔انشاء اللہ تعالیٰ ان شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا اور لانے والا ہے۔اس کی تو ہمیں کوئی فکر نہیں ہے لیکن مخالفین کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور یہ جو پہلے واقعات ہیں ان سے سبق حاصل کرنا چاہئے کہ اس حد تک نہ بڑھو کہ بعد میں تم لوگوں کو شرمندگی ہو۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ابھی انشاء اللہ نمازوں کے بعد میں ان کی نماز جنازہ غائب بھی پڑھوں گا۔( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل لندن مورخہ 4 تا 11 جنوری 2008ء ص 5 تا 9)