خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 231 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 231

خطبہ جمعہ 12 مئی 2006 ء 231 (19) خطبات مسرور جلد چہارم اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرنے کے لئے سب سے پہلا کام اس کے آگے جھکنا، اس کی عبادت کرنا اس کی طرف توجہ کرنا ہے، اور تعلق جوڑنے کے لئے سب سے اہم بات اپنی عبادتوں کی طرف توجہ اور اپنی نمازوں کی حفاظت ہے پاکستان سے آنے والے احمدیوں کو ہر وقت یہ پیش نظر رکھنا چاہئے کہ وہ یہاں اسلام اور احمدیت کے نمائندہ ہیں سرزمین جاپان سے حضرت خلیفہ امسیح ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطبہ کی پہلی بارایم ٹی اے کے مواصلاتی رابطہ کے ذریعہ دنیا بھر میں براہ راست نشریات فرمودہ مورخہ 12 مئی 2006 ء (12 ہجرت 1385 ھش ) نا گویا (جاپان) آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمد یہ جاپان کا جلسہ اس خطبہ کے ساتھ شروع ہو رہا ہے۔یہ خطبہ جمعہ انشاء اللہ، اللہ تعالیٰ کے فضل سے براہ راست ایم ٹی اے کے ذریعہ سے تمام دنیا میں نشر ہو رہا ہے۔پس یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جو اللہ تعالی آج جماعت احمدیہ پر نازل فرما رہا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کئے گئے وعدوں کی ہر دن چڑھنے پر ہم اللہ تعالیٰ کی اس فعلی شہادت سے تصدیق ہوتی دیکھ رہے ہیں۔لیکن صرف اسی بات پر ہی ہمیں خوش نہیں ہو جانا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ آج ہمیں دنیا میں اپنی تائیدات کے نظارے دکھا رہا ہے۔یہ تو اللہ تعالیٰ کا فعل ہے کہ وہ اپنے بندے سے کئے گئے - kh5-030425